ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 53
اک شجر ہوں جس کو داؤدی صفت کے پھل لگے اور اپنے بے شمار ناموں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا میں کبھی آدم کبھی موسیٰ کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار ۱۷۔ایک مشہور بزرگ حضرت صاحب کو ٹھ والے المتوفی ۱۲۹۴ ہجری نے ایک دن فرمایا:- ”مہدی آخرالزمان پیدا ہو گیا ہے۔ابھی اس کا ظہور نہیں ہوا۔اور جب پوچھا گیا کہ نام کیا ہے؟ تو فرمایا : کہ نام نہیں بتلاؤں گا۔مگر اس قدر بتلاتا ہوں کہ زبان اس کی پنجابی ہے۔“ یہ روایت حضرت صاحب کوٹھ والے کے بہت سے مخلص و معتبر متبعین نے بیان کی ہے۔(تفصیل دیکھیں تحفہ گولڑویہ صفحہ ۳۸،۳۴) ۱۸۔حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا:۔رَجُلٌ مِنْ الِ مُحَمَّدٌ يَظْهَرُ بِالْمَشْرِقِ وَ تُوْجَدُ رِيحُهَا بِالْمَغْرِبِ كَالْمِسْكِ يَسِيرُ الرُّعْبُ أَمَا مَهَا بِشَهْرٍ۔یعنی آل محمد سے ایک مرد مشرق سے ظاہر ہوگا اور اس کی ہوا کستوری کی طرح مغرب میں پھیل جائے گی اور ایک ماہ اس کے آگے رعب چلتا ہوگا۔بعض غیر مسلم بزرگوں کے حوالے بحار الانوار جلد ۱۳ صفحه ۱۷۳) ا۔بائیل میں قدیم سے ایک پیشگوئی ہے جس میں موعود کے مشرق سے ظاہر ہونے کا ذکر ہے:۔۵۳