ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 46
جی آکھیا ،مردانیاں ! اک جھیٹا ہوئی۔پر اساں توں پیچھے سو برس توں بعد ہوئی۔“ (جنم ساکھی بھائی بالا والی وڈی ساکھی صفحہ ۲۵۱) (مطبوعہ مفید عام پریس منشی گلاب سنگھ اینڈ سنز ) اساں توں بعد“ کے صیغہ جمع سے ظاہر ہے کہ سب گوروؤں کے سوسال بعد وہ موعود آئے گا۔آخری گورو گوبند سنگھ اور نگ زیب عالمگیر کے زمانے میں آئے۔اور ازاں بعد ٹھیک سو سال گزرنے پر چودھویں صدی ہجری میں امام مہدی کی آمد مقد رتھی۔۔عیسائیوں میں بہت سی کتب شائع ہوئیں کہ مسیح کی آمد کا زمانہ انیسویں صدی کا آخر اور بیسویں صدی کا شروع ہے۔یعنی تیرھویں صدی ہجری کا آخر اور چودھویں صدی ہجری کا آغاز۔کچھ کتابیں اور اخبار زیادہ مشہور ہیں۔مثلاً (الف) : ”ہز گلور میں اپئیر نگ مطبوعہ لندن۔ساری کتاب کا یہی موضوع ہے۔(ب) : " کرائسٹس سیکنڈ کمنگ، مطبوعہ لندن صفحه ۱۵ (ج): ”دی کمنگ آف دی لارڈ مطبوعہ لندن صفحه ا (د): اور اخبار ”فری تھنکر لندن مؤرخہ ۷۔اکتوب ۱۹۰ء ******* ۴۶