ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 20 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 20

ایسا ہی اس نے مجھے بھی اپنے مکالمہ مخاطبہ کا شرف بخشا۔مگر یہ شرف مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے حاصل ہوا۔اگر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت نہ ہوتا ور آپ کی پیروی نہ کرتا تو اگر دنیا کے تمام پہاڑوں کے برابر میرے اعمال ہوتے تو پھر بھی میں کبھی یہ شرف مکالمہ مخاطبہ نہ پاتا۔( تجلیات الهیه صفحه ۲۴) اجنحہ ملائکہ پر اس عاجز کے دونوں ہاتھ ہیں اور غیبی قوتوں کے سہارے سے علم لدنی کھل رہے ہیں“۔(ازالہ اوہام صفحہ ۶۹۸)۔قسم ہے مجھے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔۔۔ایک غیب میں ہاتھ ہے جو مجھے تھام رہا ہے اور ایک پوشیدہ روشنی ہے جو مجھے منورکر رہی ہے اور ایک آسمانی روح ہے جو مجھے طاقت دے رہی ہے۔پس جس نے نفرت کرنا ہے کرے تا مولوی صاحب خوش ہو جائیں۔بخدا! میری نظر ایک ہی پر ہے جو میرے ساتھ ہے اور غیر اللہ ایک مری ہوئی کیری کے برابر بھی میری نظر میں نہیں۔کیا میرے لئے وہ کافی نہیں جس نے مجھے بھیجا ہے۔میں یقیناً جانتا ہوں کہ وہ اس تبلیغ کو ضائع نہیں کرے گا جس کو میں لے کر آیا ضمیمہ ازالہ اوہام حصہ دوم صفحه ۱۴ بار اوّل) میں اُس خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اسی نے مجھے بھیجا ہے اور اُس نے میرا نام نبی رکھا ہے اور اُسی نے مجھے مسیح موعود کے نام سے پکارا ہے اور اُس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں۔جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔(تتمہ حقیقة الوحی صفحه ۶۸) ہوں۔( ۲۰