ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 16
جب مسیح موعود ( امام مہدی ) آئے گا تو کیا اس پر وحی نازل ہوگی ؟ فرمایا: نَعَمُ يُوحَى إِلَيْهِ وَحَى حَقِيقِي كَمَا فِي حَدِيثِ مُسْلِمٍ ہاں ! خدا تعالیٰ ان پر وحی حقیقی نازل کرے گا جیسا کہ مسلم کی حدیث میں ہے۔نیز فرمایا: وَذَلِكَ الْوَحْنُ عَلَى لِسَانِ جِبْرِيلَ إِذْ هُوَ السَّفِيرُ بَيْنَ اللَّهِ تَعَالَى وَأَنْبِيَائِهِ کہ یہ وحی اس کی طرف جبرائیل ہی لے کر آئیں گے کیونکہ انبیاء کی طرف خدا کی وحی لانے کے لئے وہی مقرر ہیں۔(روح المعانی جلدے صفحہ (۶۵) (ج) نواب صدیق حسن خان صاحب نے حدیث مسلم کی روشنی میں لکھا ہے:۔مسیح موعود (امام مہدی ) پر جبرائیل خدا کی طرف سے وحی لائے گا۔“ (د) شیعہ کتب میں حضرت ابو جعفر سے روایت ہے:۔(حج الكرامه صفحه ۴۳۱) وَيُوْحَىٰ إِلَيْهِ فَيَعْمَلُ بِالْوَحْيِ بِأَمْرِ اللَّهِ کہ امام مہدی علیہ السلام کی طرف وحی ہوگی پس وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس وحی پر عمل کرے گا۔(النجم الثاقب جلد ۱ صفحہ ۶۶) (ھ) حضرت امام جعفر صادق سے ایک روایت ہے :- فَإِذَا نَامَتِ الْعُيُونُ وَغَسَقَ اللَّيلُ نَزَلَ إِلَيْهِ جِبْرِيلُ وَمِيكَائِيلُ وَ الْمَلِئِكَةُ صُفُوفًا فَيَقُولُ لَهُ جِبْرِيلُ يَا سَيِّدِى قَوْلُكَ مَقْبُولٌ وَ أَمْرُكَ جَائِزَ فَيَمْسَحُ يَدَهُ عَلَى وَجْهه۔(بحارالانوار جلد ۱۳ صفحه ۲۰۲) پس جب آنکھیں سو جایا کریں گی اور رات ڈھانپ لیا کرے گی تو اس ( مہدی ) کی طرف جبرائیل اور میکائیل اور دوسرے فرشتے صفوں میں نازل ہونگے۔پس جبرائیل {17 }