ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 14
بعثت ثانی ہو گا ) پس اس کے مقام اور محض ایک امتی کے مقام میں بڑا فرق ہے۔پھر فرمایا حَقٌّ لَهُ أَنْ يَنْعَكِسَ فِيْهِ انْوَارُ سَيّدِ الْمُرْسَلِينَ۔یعنی مسیح موعود امام مہدی کا حق یہ ہے کہ اس میں سید المرسلین کے انوار منعکس ہوں۔شیعہ بزرگ امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی روایت ہے کہ جب امام مہدی ظاہر ہوں گے تو کعبہ سے ٹیک لگا کر لوگوں کو کہیں گے:۔أَلَا مَنْ أَرَادَ أَنْ يَنْظُرَ إِلى مُحَمَّدٍصَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ آمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ صَلَوتُ اللهِ عَلَيْهِ فَهَا آنَاذَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ آمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ أَلاَ وَمَنْ اَرَادَ أَنْ يَنظُرَ إِلَى الْأَعْمَةِ مِنْ وُلْدِ الْحُسَيْنِ فَهَا آبَاذَا الْأَئِمَّةُ أَجِيْبُوالِي مَسْتَلَتِي فَإِنِّي أُنَبِّئُكُمْ يمَانُتِئْتُمْ بِهِ وَمَالَمْ تُنَبِّئُوا بِهِ (بحار الانوار جلد۱۳ باب ما يكون عند ظهوره صفحه ۲۰۲) کہ اے لوگو! سنو جو چاہتا ہے کہ آدم وشیث کو دیکھے سو دیکھے وہ میں ہوں۔سنو! جو چاہتا ہے کہ نوح اور اس کے بیٹے سام کی طرف دیکھے سو وہ میں ہوں۔سنو! جو چاہتا ہو کہ ابراہیم و اسمعیل کو دیکھے ، پس میں ہی ابراہیم اور اسمعیل ہوں۔سنو! جو موتی اور یوشع کو دیکھنا چاہتا ہے ، پس میں ہی موسی اور یوشع ہوں۔سنو! جو چاہتا ہے کہ عیسی اور شمعون کو دیکھے وہ مجھے دیکھے ، میں ہی عیسی اور شمعون ہوں۔سنو! جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم اور امیر المؤمنین کو دیکھنا چاہتا ہے سو میں ہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور امیر المؤمنین بھی۔سنو! جو ائمہ کو دیکھنا چاہتا ہے جو حسین کی اولاد میں سے ہیں سو وہ سب میں ہی ہوں۔میری دعوت قبول کرو کیونکہ میں تمہیں ایسی باتوں کی خبر دیتا ہوں جن کی تمہیں خبر دے دی گئی تھی اور جن کی تمہیں خبر نہیں دی گئی تھی۔