ظہورِ امام مہدی ؑ

by Other Authors

Page 13 of 97

ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 13

مقام امام مہدی علیہ السلام : حضرت امام مہدی علیہ السلام جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام اور عظیم روحانی فرزند جلیل ہونے کے سبب در حقیقت تمام انبیاء اور بزرگوں کے نام پانے کے مستحق ہیں۔اسی لئے حضرت الشیخ محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:۔"إِنَّ الْمَهْدِقَ الَّذِي يَخْرُجُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ يَكُونُ جَمِيعُ الْأَنْبِيَاءِ تَابِعِينَ لَهُ فِي الْعُلُومِ وَالْمَعَارِفِ لِاَنَّ قَلْبَهُ قَلْبُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ 66 عَلَيْهِ وَسَلَّمَ “۔(شرح فصوص الحکم صفحه ۳۵) کہ آخری زمانہ میں مہدی ظاہر ہوگا تو تمام انبیاء علوم و معارف کے لحاظ سے اس کے تابع ہوں گے۔کیونکہ اس کا دل در حقیقت قلب محمدی ہوگا۔لِاَنَّ بَاطِنَهُ بَاطِنُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَليْهِ وسَلَّمَ ( عبد الرزاق الكاشانی علی فصوص الحکم ) کے الفاظ بھی آئے ہیں۔کہ اس کا باطن در اصل باطن مصطفی ہو گا۔۔حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی نے فرمایا: يَزْعَمُ الْعَامَّةُ أَنَّهُ إِذَا نَزَلَ إِلَى الْأَرْضِ كَانَ وَاحِدًا مِنَ الْأُمَّةِ كَلَّا بَلْ هُوَ شَرحُ لِلْاِسْمِ الْجَامِعِ الْمُحَمَّدِي وَنُسْخَةٌ مُنْتَسِخَةٌ مِنْهُ فَشَتّان بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَحَدٍ مِنَ الْأُمَّةِ“۔الخير الكثير صفحہ ۷۲ مطبوعه بجنور مدینہ پریس) یعنی عوام کا خیال ہے کہ مسیح جب زمین کی طرف نازل ہوگا تو وہ محض ایک امتی ہوگا۔ایسا ہر گز نہیں بلکہ وہ تو اسم جامع محمدی کی پوری تشریح ہو گا۔( گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کامل ظلت و بروز ہو گا) اور آپ کا ہی دوسرا نسخہ ( یا ٹرو کاپی ، یعنی آنحضرت کی ہی