ظہورِ امام مہدی ؑ — Page 84
غیر مسلم اکابرین کے بیانات اور شدت انتظار امام مہدی علیہ السلام در اصل موعود اقوام عالم ہیں۔اسی لئے مسلمانوں کی طرح دوسری اقوام کو بھی اپنے اپنے مقدس نبی کے نام پر اس کا شدید انتظار رہا۔ا۔ہندوؤں کے مشہور اخبار تیج دہلی نے ۱۱۸ اگست ۱۹۳۰ ء کی اشاعت میں ”بھگوان کرشن آؤ اور ہندوستان کو سری کرشن کی بڑی ضرورت ہے“ کے عنوان سے لکھا۔بھگوان کرشن کے جنم کی مہا بھارت کے زمانہ سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔گزشتہ ایک ہزار برس سے جو ہندوستان میں آفتیں نازل ہوئی ہیں ان کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں پائی جاتی لیکن بیسویں صدی میں سوشیل زوال اور پولٹیکل گراوٹ انتہائی حالت کو پہنچ گیا ہے۔اگر بھگوت گیتا میں بھگوان کا وعدہ سچا ہے تو اوتار کی سب سے زیادہ ضرورت آج کل ہے۔اس لئے بھگوان کرشن آؤ، جنم لو، دنیا سے ناپاکی دور کرو، دھرم پھیلا ؤ“۔( منقول از الامان دیلی ۲۳ اگست ۱۹۳۰ء) ۲۔اخبار ہندو ۱۷ را پریل ۱۹۳۰ ء میں ایک نظم شائع ہوئی اب وقت مسیحائی ہے گوکل کے گوالے بمبار ترے نزع میں لیتے ہیں سنبھالے وعدہ پہ ترے زندہ ہیں اب تک ترے شیدائی کیا دیر ہے آغوش محبت میں بٹھالے مشہور عیسائی مسٹر جے۔ایچ میور لکھتے ہیں۔”ہمیں سچے نجات دہندہ کی ضرورت ہے۔ہاں ایسے نجات دہندہ کی جو ہمیں ان ۴۸۴