یادوں کے نقوش

by Other Authors

Page 78 of 137

یادوں کے نقوش — Page 78

125 “ 126 حضرت مولانا حکیم خورشید احمد صاحب شاد محترم حکیم خورشید احمد صاحب شاد سابق صدر عمومی کے ذکر خیر سے قبل خواہش اور کوشش تھی کہ اگر لوکل انجمن احمدیہ کا تاریخی پس منظر اور مرکز سلسلہ کے اس مقامی اور بنیادی ادارہ میں بطور صدر عمومی خدمات سرانجام دینے والے خوش قسمت حضرات کے اسماء اور کوائف میسر آ جائیں تو مناسب ہوگا۔تا کہ قارئین کرام ان مخلصین کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھ سکیں۔لیکن باوجود کوشش کے بوجوہ مستند تاریخیں تو میسر نہ آ سکیں البتہ اس سلسلہ میں بطور صدر عمومی خدمات سرانجام دینے والے احباب کے نام وکوائف کے حصول کے لئے سلسلہ کے دیرینہ خادم مکرم و محترم مولوی محمد صدیق صاحب ایم اے ( سابق لائبریرین و صدر عمومی) جنہیں بفضل اللہ تعالیٰ غیر معمولی عرصہ بطور صدر عمومی خدمات سرانجام دینے کی سعادت نصیب ہوئی، خاکساران کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے لوکل انجمن احمد یہ میں بطور صدر عمومی خدمات سرانجام دینے والے خوش نصیبوں کے کوائف اور عرصہ خدمات کے بارے میں معلومات مہیا کرنے کی درخواست کی تو آپ نے انتہائی شفقت سے فرمایا:۔تاریخوں کا تعین تو مشکل ہے البتہ صدران کے کوائف مہیا کر سکتا ہوں۔لوکل انجمن احمدیہ کا آغاز 1950ء میں ہوا۔ابتدائی صدور کا یہ اعزاز اور اعجاز سلسلہ عالیہ کے دو خالد احمدیت کو یکے بعد دیگرے ملا۔حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب پہلے اور حضرت مولانا ابوالعطا ءصاحب دوسرے صدر عمومی تھے۔خاکسار نے 1958 ء تا 1972 ء بطور صدر عمومی خدمات سر انجام دی ہیں۔میں نے 1972ء میں مکرم چوہدری بشیر احمد خان صاحب عقب فضل عمر ہسپتال کو ان کے صدر عمومی نامزد ہونے پر انہیں چارج دیا تھا۔جب مکرم چوہدری بشیر احمد خان صاحب اور مکرم مولوی عبدالعزیز صاحب بھامبڑی محتسب نظارت امور عامه گرفتار ہوئے تو دوبارہ مجھے صدارت عمومی کے فرائض سونپے گئے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب اور مکرم مولوی عبدالعزیز صاحب بھا مسبری مورخہ 11 جون 1974ء کو گرفتار کئے گئے تھے۔( بحوالہ روزنامہ نوائے وقت 12 جون 1974ء) اسیران سرگودھا کی رہائی کے بعد خلافت لائبریری میں صدران لوکل انجمن احمدیہ کا اجلاس ہوا جس میں مکرم ملک حبیب الرحمن صاحب صدر محله دارالبرکات (سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ) صدر عمومی منتخب ہوئے۔ان کے بعد مکرم حکیم خورشید احمد صاحب کا تقرر ہوا۔آپ کو خدمت دین کا نہایت اہم موقعہ 1974ء کے بعد صدرعمومی کے عہدے پر تقرری سے ملا۔ہمیں سال تک کا یہ عرصہ جماعتی ابتلاؤں کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل تھا۔“ مکرم مولوی محمد صدیق صاحب سابق صدر عمومی نے جن حالات اور بے سروسامانی میں خدمات سرانجام دیں۔اس بارے میں آپ فرماتے ہیں کہ :۔میر ادفتر خلافت لائبریری میں تھا میرا صرف ایک مدد گار کارکن مکرم سلیم اللہ صاحب تھے جبکہ کوئی کلرک نہ تھا۔البتہ سال 72-71 میں حسابات رکھنے کیلئے مکرم قریشی ذکاء اللہ صاحب کارکن جلسہ سالانہ کو عارضی طور پر کلرک مقرر کیا گیا تھا۔اس استفسار پر کہ آپ نے صدارت عمومی کا چارج کن صاحب سے لیا تھا تو آپ نے