یادوں کے نقوش — Page 12
xviii xvii عرض ناشران یا دوں کے نقوش“ ہمارے والد محترم مکرم ناصر احمد صاحب ظفر مرحوم کے تحریر کردہ نا قابل فراموش یادوں اور ذکر خیر پر مبنی ان مضامین کا مجموعہ ہے جو وقتاً فوقتاً روز نامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوتے رہے۔اب ان کو کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے تا کہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔محترم والد صاحب نے اپنی یادوں کو جو کہ تاریخی معلومات سے معمور ہیں محفوظ کر کے ہم پر بڑا احسان کیا ہے اور ضروری تھا کہ ان کو یکجا کر کے کتابی شکل میں شائع کرایا جاتا۔الحمد للہ اس فرض کو ادا کرنے کی ہمیں توفیق مل رہی ہے۔والد محترم کو خدا تعالیٰ کے فضل سے تین خلفاء احمدیت کی صحبت اور شفقت نصیب رہی۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعه فرموده 7 اکتوبر 2011ء مطبوعه روزنامه الفضل 29 نومبر 2011ء میں آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا۔تیسرا جنازہ ناصر احمد ظفر صاحب ابن مکرم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کا ہے۔یہ بھی گوسرکاری ملازم تھے لیکن مختلف موقعوں پر ان کو جماعتی خدمات کرنے کی توفیق ملی اور ریٹائر منٹ کے بعد مستقل وقف کی طرح انہوں نے جماعت کی خدمات انجام دی ہیں اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ان کا اچھا میل جول تھا اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث بھی، خلیفہ اسیح الرابع بھی، اور ان کے بعد میں بھی مختلف لوگوں سے تعلق کی وجہ سے ان کو مختلف کاموں کے لئے بھیجتا رہتا تھا۔علاقے کے ایک اچھے سوشل ورکر بھی تھے اور تعلقات بھی ان کو رکھنے آتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے بھی درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر اور ہمت عطا فرمائے“ حضور انور نے اپنے تعزیتی مکتوب مرسلہ 18 اکتوبر 2011ء میں فرمایا۔”انہوں نے علاقے میں احمدیت کی خوب نمائندگی کی ہے احباب جماعت سے ہم اپنے والد محترم کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے دعا کی درخواست کرتے ہیں۔نیز یہ کہ خدا تعالیٰ آپ کی علمی و قلمی کاوشوں کو شرف قبولیت بخش کر اسے ہر لحاظ سے مفید اور مبارک کرے۔آمین آخر میں ہم مکرم و محترم ملک خالد مسعود صاحب ناظر اشاعت، مکرم حنیف احمد محمود صاحب نائب ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ مکرم ریاض محمود صاحب باجوه مربی سلسلہ نائب ایڈیٹر ماہنامہ انصاراللہ ربوہ کرم مرزا خلیل احمد صاحب قمر، مکرم رفیق احمد صاحب نعیم مکرم عبدالمالک صاحب نائب آڈیٹر صدر انجمن احمد یہ اور اپنے چا زاد بھائی مکرم ناصر الدین صاحب بلوچ کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کتاب کی اشاعت کے سلسلہ میں ہماری معاونت اور راہنمائی کی نیز اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازا۔فجزاهم الله خيراً في الدنيا والاخرة مبشر احمد ظفر ، طارق احمد ظفر ، آصف احمد ظفر 15 مارچ 2014ء