یادوں کے نقوش

by Other Authors

Page 129 of 137

یادوں کے نقوش — Page 129

225 قدر احباب جماعت نے شمولیت کی اتنی بڑی حاضری احمد نگر میں بہت کم خوش نصیبوں کو نصیب ہوئی ہو گی۔آپ کے سفر آخرت میں احمد نگر سے ربوہ تک بے شمار غیر از جماعت دوستوں نے بھی شرکت کی۔موصوف اگر چہ موصی تھے لیکن حادثہ کے باعث جماعتی قواعد وضوابط کے مطابق عام قبرستان میں امانتا دفن کئے گئے تھے۔چھ ماہ گذرنے کے بعد اب مورخہ 24 فروری 1992ء کو انہیں بہشتی مقبرہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کی وفات پر محترم مولانا سلطان محمود انور صاحب ناظر اصلاح وارشاد نے بتایا کہ گذشتہ دنوں حضور کی طرف سے احمد نگر کی جماعت کی تربیت اور اصلاح احوال کے لئے جو کمیشن مقرر فرمایا گیا تھا۔اس میں احمد نگر کی جماعت کے متعدد احباب نے پیش ہو کر اپنے بیانات اور تجاویز پیش کیں۔کمیشن کے ممبران سب سے زیادہ مکرم جمیل صاحب کے مخلصانہ جذبات اور خیالات سے متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ موصوف کے درجات بلند کرے ان کی وفات سے جماعت احمدیہ احمد نگر اپنے ایک انتہائی قیمتی فرد سے محروم ہو گئی ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کی بیوہ معصوم بچوں اور بزرگ وضعیف والدین کو صبر جمیل عطا کرے اور ان کا ہر آن حامی و ناصر ہو۔“ (روز نامه الفضل 11 مارچ 1992ء) 226