یادوں کے نقوش

by Other Authors

Page 100 of 137

یادوں کے نقوش — Page 100

“ میں حضرت مولوی صاحب کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آجاتی تھیں۔“ 167 روزنامه الفضل 18 /اگست 1994ء) احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس طرح آپ کی زندگی میں آپ سے محبت کا سلوک کیا۔اسی طرح آخرت میں بھی شفقت اور مغفرت کا سلوک فرمائے اور سلسلہ عالیہ اور خلافت کے ساتھ جو وفا کا شعار زندگی بھر آپ نے اپنائے رکھا۔اس کو ہمیں بھی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین) خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را آخر میں میں اپنے بیٹے عزیزم آصف احمد ظفر کا بطور خاص شکر گزار ہوں جس نے اس مضمون کی تیاری کے سلسلہ میں بڑی محنت سے خاکسار کو متعلقہ حوالہ جات تلاش کر کے دیئے۔اللہ تعالیٰ اسے جزائے خیر عطا فرمائے۔(آمین ثم آمین ) ( نوٹ : اس مضمون کا بیشتر حصہ روزنامہ الفضل کے شمارہ مورخہ 14 و15 جون 2012ء کو دو اقساط میں شائع ہو چکا ہے۔اب مکمل مضمون کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔) “ 168