یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 41 of 117

یادوں کے دریچے — Page 41

یادوں کے دریچ 41 تا اسے بھی فائدہ ہوا اور آپ کو بھی اور عفو سے کام لو کہ خدا تمہارے گناہ بھی معاف کرے۔12 - تم کو مصر، فلسطین اور شام کے احمدیوں سے ملنا ہو گا۔ان علاقوں میں احمدیت ابھی کمزور ہے کوشش کرو کہ جب تم لوگ ان ممالک کو چھوڑو تو احمدی به لحاظ تعداد کے زیادہ اور بہ لحاظ نظام کے پہلے سے بہتر ہوں اور تم لوگوں کا نام ہمیشہ دعا کے ساتھ لیں اور کہیں کہ ہم کمزور تھے اور کم تھے فلاں لوگ آئے اور ہم طاقتور بھی ہو گئے اور زیادہ بھی ہو گئے۔اللہ ان پر رحم کرے اور انہیں جزائے خیر دے۔مومن کی مخلصانہ دعا ہزاروں خزانوں سے قیمتی ہوتی ہے۔13- جمعہ کی پابندی جماعت کے ساتھ خواہ کس قدر ہی تکلیف کیوں نہ ہو ادا کرنے کی اور دن میں کم سے کم ایک نماز اجتماعی جگہ پر پڑھنے کی اگر وہ دور ہو ورنہ جس قدر زیادہ تو فیق مل سکے کوشش کرنی چاہئے اور جماعتوں میں جمعہ کی اور ہفتہ وار اجلاسوں اور نماز با جماعت کی خاص تلقین کرنی چاہیئے۔14 - رسول کریم ہر اجتماع کے موقع پر دعا فرماتے تھے۔صل الله اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَمَا أَظْلَلْنَ وَ رَبَّ الْأَرْضِيْنَ وَمَا أَقْلَلْنَ وَ رَبَّ الشَّيَاطِيْنِ وَمَا أَضْلَلْنَ وَرَبَّ الرِّيَاحِ وَ مَاذَرَيْنَ فَإِنَّا نَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ الْقَرْيَةِ وَ خَيْرَ أَهْلِهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَ نَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ أَهْلِهَا وَشَرِّ مَا فِيْهَا - اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْهَا اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاهَا وَحَتِبْنَا إِلَى أَهْلِهَا وَ حَبِّبْ صَالِحَ أَهْلِهَا إِلَيْنَا۔(مستدرک حاکم جلد 1 ص614 معجم الاوسط طبرانی جلد 5 صفحہ 379) ترجمہ: اے اللہ ! سات آسمانوں اور جس پر ان کا سایہ ہے اُن کے رب ! سات زمینوں اور جو کچھ انہوں نے اٹھا رکھا ہے اُن کے ربّ ! اے شیطانوں اور جنہیں انہوں نے گمراہ کیا ہے اُن سب کے رب ! اے ہواؤں اور جو کچھ وہ اڑاتی ہیں اُن کے رب ! ہم تجھ سے اس بستی اور اس کے رہنے والوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کی خیر اور بھلائی کی دُعا کرتے ہیں اور ہم اس بستی اور اس کے باشندوں اور جو کچھ اس میں ہے اس کے نشتر سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔اے اللہ ! ہمارے لئے اس بستی میں برکت رکھ دے۔ہمیں اس بستی میں برکت بخش۔ہمارے لئے اس بستی میں برکت کے سامان مہیا کر دے۔اے اللہ ! ہمیں اس کے پھلوں سے رزق دے اور اس کے باشندوں کے دلوں میں ہماری محبت ڈال اور اس بستی کے نیک بندوں کی محبت ہمارے دلوں میں پیدا کر دے۔