یادوں کے دریچے — Page 42
یادوں کے در بیچے 42 یہ دعا نہایت جامع اور ضروری ہے۔ریل میں داخل ہوتے وقت ، کسی شہر میں داخل ہوتے وقت ، جہاز میں بیٹھتے اور اترتے وقت خلوص دل سے یہ دعا کر لینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر شرارت سے حفاظت کا موجب ہوتی ہے۔15۔مصری، انگریزی اور فرانسیسی کا عام رواج ہے۔مگر تم عربی سیکھنے جارہے ہو۔پورا عہد کرو کہ عرب سے سوائے عربی کے اور کچھ نہیں بولنا خواہ کچھ بھی تکلیف کیوں نہ ہو ور نہ سفر بے کا رجائے گا۔ہاں وہاں کی خراب عربی سیکھنے کی ضرورت نہیں۔اگر غیر تعلیم یافتہ طبقہ سے زراعت کی اغراض یا کسی اور غرض سے گفتگو کی ضرورت ہو تو خود بولنے کی ضرورت نہیں ساتھ تر جمان رکھ لیا۔عربی تم پڑھ تو چکے ہی ہو تھوڑی سی محنت سے زبان تازہ ہو جائے گی۔16 - اپنے ساتھ قرآن کریم ، اس کے نوٹس جو درس میں تم نے لکھے ہیں اور میری شائع شدہ تفسیر رکھ لو، کام آئے گی۔یہ علوم دنیا میں اور کہیں نہیں ملتے۔بڑے سے بڑا عالم ان کی برتری کو تسلیم کرے گا اور انشاء اللہ احمدیت کے علوم کا مصدق ہوگا۔17- ایک منجد، کتاب الصرف اور کتاب النخو ساتھ رکھو اور جہاز میں مطالعہ کرتے جاؤ کیونکہ لمبے عرصہ تک مطالعہ نہ رکھنے کی وجہ سے زبان میں بہت نقص آ جاتا ہے۔18- شریعت کا حکم ہے جہاں بھی ایک سے زیادہ آدمی رہیں اپنے میں سے ایک کو امیر مقرر کریں تا فتنہ کا سد باب ہو۔اَسْتَودِ عُكَ اللهُ وَكَانَ اللهُ مَعَكَ أَيْنَمَا كُنتَ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد