یادوں کے دریچے

by Other Authors

Page 2 of 117

یادوں کے دریچے — Page 2

یادوں کے دریچے 2 یہ بابرکت رویا علم میں آنے کے بعد کتاب کی اشاعت ایک تمنا بن گئی۔الحمد للہ کہ نظارت اشاعت کے توسط سے حضرت خلیفہ اُسی الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت چند اصولی ہدایات کے ساتھ یادوں کے دریچے شائع کرنے کی اجازت عطا فرمائی ہے۔فجزاه الله احسن الجزاء اور یوں مجلس لو مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب سابق صدر انصار اللہ کا یہ قلمی مسودہ کوئی ربع صدی بعد شائع کرنے کی سعادت نصیب ہو رہی ہے۔جہاں تک ان مختصر یادوں کا تعلق ہے نہایت دلکش ، مفید اور نایاب غیر مطبوعہ سیرت کے عمدہ مواد پر مشتمل ہیں۔جس میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کے علاوہ تربیت اولاد کے حوالہ سے جماعت احمدیہ کے دوسرے خلیفہ کی سیرت کے چند حسین نمونوں کی عمدہ جھلک موجود ہے۔سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا ایک نہایت نادر اور قیمتی خط چودہ صفحات اور اٹھارہ ہدایات پر مشتمل اس کتاب میں شامل ہے جو آپ نے اپنے اس فرزندار جمند و تعلیم کے لئے مصر روانہ ہوتے ہوئے لکھا تھا۔تقسیم ملک کے وقت حضرت مصلح موعود اور آپ کی اولاد کی مرکز قادیان کی حفاظت کے لئے قربانی کا بھی اس میں تذکرہ ہے۔نیز اس تاریخی موقع پر صاحبزادہ صاحب موصوف کے زیر کمان فرقان فورس کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو خدمت وطن کی جو توفیق ملی اس کا کچھ ذکر خیر ہے۔تقسیم ملک سے پہلے حضور کے ڈلہوزی وغیرہ کے سفر اور تقسیم کے بعد یورپ کے سفروں کا دلچسپ ذکر ہے۔غیر از جماعت با اثر خاندانوں اور سیاسی رہنماؤں سے حضور کے روابط اور حسن سلوک اور ان کے تاثرات کے علاوہ تقسیم ملک کے بعد حضور کی پاکستان کی ترقی کے لئے بعض مفید تجاویز اور خدمات اور غیروں کے اعتراف کا خوبصورت بیان ہے۔1953ء کے فسادات کے بعض واقعات بھی درج ہیں۔جز اور ان کے خاندان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحت کاملہ عاجلہ کے لئے درخواست دعا کرتا ہے نیز مصنف کتاب مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب مرحوم کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کے لئے بھی دعا کی التماس ہے۔الغرض یہ مختصر کتاب ایک بہت ہی عمدہ اور خوبصورت گلدستہ سیرت حضرت مصلح موعوددؓ کا ہے۔بانی انصار اللہ کی مبارک سیرت پر آپ کے صاحبزادہ اور سابق صدر انصار اللہ کی مرتبہ اس کتاب کی اشاعت مجلس انصار الله کے لئے باعث اعزاز ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو مفید اور نافع الناس بنائے۔آمین