یادوں کے دریچے — Page 34
یادوں کے در بیچے 34 == حضرت مصلح موعود کا بیش قیمت نصائح پر مشتمل خط میں اپنے بچپن اور طالب علمی کی کچھ یادیں بیان کر رہا تھا۔گورنمنٹ کالج سے بی۔اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ابا جان نے مجھے مصر بھجوانے کا فیصلہ فرمایا۔سفر پر روانگی سے قبل آپ نے نہایت بیش قیمت نصائح ایک خط کی صورت میں مجھے لکھ کر دیں۔جونو نہالان جماعت کی تعلیم و تربیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔اس خط کا عکس میں اس لئے بھی شامل کر رہا ہوں کہ آپ سے محبت رکھنے والے آپ کے بابرکت ہاتھوں کی تحریرا اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔خط کا عکس اگلے صفحہ پر ملاحظہ فرمائیں)