یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 21 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 21

21 21 مصلح ربانی امت وہ رخصت ہوگئے رہنماؤ ہادی ملت وہ رخصت ہو گئے وہ جو تھے اللہ کی رحمت وہ رخصت ہو گئے وہ جو تھے اللہ کی قدرت وہ رخصت ہو گئے چار سو جس نے دیا اسلام کو اتنا عروج جس کی ہے اکناف میں شہرت وہ رخصت ہو گئے جو ثریا سے ہمیں ایمان لا کر دے گئے دعوت وتبلیغ کی حجت وہ رخصت ہو گئے کارنامے مشرق و مغرب میں ہیں ان کے عیاں کچھ نہیں تفصیل کی حاجت وہ رخصت ہو گئے مرحبا صد مرحبا ہے اس وصال پاک پر مل گئی دنیا ہی میں جنت وہ رخصت ہو گئے ( قاضی محمد ظہور الدین اکمل )