یادِ محمود ؓ — Page 3
3 کلام سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ تین جو پسر ہیں تجھ سے ہی یہ ثمر ہیں یہ میرے بارو بر ہیں تیرے غلام در ہیں تو سچے وعدوں والا منکر کہاں کدھر ہیں روز کر مبارک سبحان من سیرانی کر ان کو نیک قسمت دے ان کو دین و دولت کر ان کی خود حفاظت ہو ان پہ تیری رحمت دے رشد اور ہدایت اور عمر اور عزت روز کر مبارک سبحان من میرانی اے میرے بندہ پرور ! کر ان کو نیک اختر رتبہ میں ہوں یہ برتر اور بخش تاج وافسر تو ہمارا رہبر تیرا نہیں ہے ہے ہمسر روز کر مبارک سبحان من برانی شیطاں سے دور اپنے حضور رکھیو رکھیو اپنے جاں پر ز نور رکھیو دل پر سرور رکھیو ان پر میں تیرے قرباں رحمت ضرور رکھیو روز کر مبارک سبحان من بیرانی میری دعائیں ساری کریو قبول باری میں جاؤں تیرے واری کر تو مدد ہماری ہم تیرے در پہ آئے لے کر امید بھاری روز کر مبارک سبحان من بیرانی لخت جگر ہے میرا محمود بندہ تیرا دے اس کو عمر و دولت کر دور ہر اندھیرا دن ہوں مرادوں والے پر نور ہو سویرا روز کر مبارک سبحان من بیرانی