یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 68 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 68

88 68 تو نے اے فضل عمر ہم کو دیا درس حیات سیف حق تیری زباں تیرا قلم شاخ نبات جوئے کوثر ہر سخن سلک ڈار ہر ایک بات تھی سرایا تیری ہستی پیکر عزم و ثبات فیض صحبت سے تری کھلتے تھے اسرارِ نہاں تھیں گریزاں تیرے دم سے جہل کی تاریکیاں جب تلک ہوگی صدا تہلیل اور تکبیر کی جب تلک محتاج ہوگی ہر دعا تاثیر کی جب تلک سنت ادا ہوگی یہاں شبیر کی اور محو سجدہ پیشانی جوان و پیر کی کارنامے تیرے پائندہ رہیں گے دہر میں تیرے فرمودات بھی زندہ رہیں گے دہر میں (نذرحسین او۔ٹی۔لالیاں)