یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 92 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 92

92 92 مجھ کو یزداں کی قسم ہے تو وہی محمود تھا جو محمد اور خدائے پاک کا موعود تھا تھا حدیث پاک میں یولد له جس کے لئے ذات واحد کی قسم ہے تو وہی ”مولوڈ“ تھا جس کے آنے کے تھے شاہد انبیاء و اولیاء حق تعالیٰ کی قسم تو وہی مشہور تھا ہے جس کو دیکھا نعمت اللہ کی نگاہ پاک نے تو ہی پسر یادگار مہدی معہود تھا جس کے آنے کی خدا نے دی مسیحا کو خبر تو ہی اے فخر رسل وہ مصلح موعود تھا تو وہ رحمت کا نشاں تھا دین احمد کے لئے جو مسیحا کی دعائے خاص کا مقصود تھا پیشگوئی میں بیاں تھے جس قدر تیرے نشاں وہ نشاں ہر ایک تیری ذات میں موجود تھا رپ کعبہ کی قسم تو نے خدا کے نور کو غرب تک پھیلا دیا جو شرق تک محدود تھا توڑ ڈالے بت، مٹادی تو نے شان آذری ہر طرف گرچہ جہاں میں لشکر نمرود تھا کیا عجب تو نے خلافت کو ہے پائندہ کیا وہ بھی تحسیں کہہ اُٹھے جن کا تو محسود تھا غیر ممکن ہے بیاں ہوں تیرے اوصاف حمید تیری ہر تحریک احسن ہر عمل محمود تھا جانشیں بھی دے دیا موعود کو موعود ہی اے خدا فضل عمر کو نعمت موعود دے اللہ اللہ کیا لحاظ حرمت محمود تھا اپنے قرب خاص کا انعام لا محدود دے (شمس الاطباء حکیم محمد صدیق ربوہ )