یادِ محمود ؓ

by Other Authors

Page 103 of 132

یادِ محمود ؓ — Page 103

103 کیا بتاؤں دل پہ کیا گزری سنی جب یہ خبر ہو گیا رخصت مسیح پاک کا لخت جگر وہ کہ شہرت جس کی دنیا کے کناروں تک ہوئی وہ کہ جس سے برکتیں پاتے رہے لاکھوں بشر وہ کہ جس کو فکر دیں سے نیند بھی آتی نہ تھی وہ کہ جو مصروف رہتا رات دن شام وہ کہ جو عشق رسول پاک میں سرشار تھا وہ کہ جو کرتا رہا دیں کی اشاعت عمر بھر جو کہ علم و معرفت کا اک خزانہ دے گیا احمدی نازاں رہیں گے جس کی تصنیفات پر (سرفراز علی واہ چھاؤنی )