حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا وصال — Page 1
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ مرزا غلام احمد علیہ السّلام نے ۱۸۸۹ء کے ماہ مارچ میں بمقام لرحیا نہ الہامات ربانی کے ماتحت جماعت احمدیہ کی بنیاد ڈالی اور آپ نے سعید روحوں کو بعیت کی دعوت دی۔آپ کی اسلامی خدمات اور تقوی اور نیکی کی بنیاد پر کثرت سے نیک لوگوں کا آپ کی طرف رجوع ہونا شروع ہوا۔اس زمانہ میں مسلمانوں کی مذہبی فضا کافی حد تک آپ کی تائید میں تھی کہ یکایک ۱۸۹۰ء کے اواخر میں خدا تعالی کی طرف سے آپ پر یہ انکشاف ہوا۔-۱ مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے۔اے ٣ - جَعَلْنَاكَ المَسيحَ ابْنَ مَريم له یعنی ہم نے تجھ کو ابن مریم بنایا۔اس امر کو جب آپ نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔تو دنیا آپ کی مخالفت پر تل گئی خصوصاً مسلمان علماء نے تو آپ پر اور آپ کی جماعت پر کفر کے فتو سے تک لگائے۔اس زمانہ کے علماء نے آپ کے مقابلہ پر حیات مسیح ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن آپ نے تخدی کے ساتھ اس مسئلہ کو پیش کیا اور لکھا کہ آخر دنیا کے لوگ وفات مسیح کے مسئلہ کو ماننے پر مجبور ہوں گے۔کیونکہ اسلام کی زندگی اسی میں ہے کہ مسیح ناصری کی وفات کو ثابت کیا : انزالہ اوہام صف روحانی خزائن جلد نمبر ۳ شمار - ه: - ازاله او نام ۲۳۔روحانی خزائن جلد نمبر ۳ ۶۱۹۸۵ ص - -