واقعات صحیحہ — Page 65
آریہ دھرم یا نیوگ کا ناول جس میں آریوں کے مسئلہ نیوگ کی من وعن کیفیت بیان کی گئی ہے اور ناول کے پیرایہ میں اس کا عملی نمونہ اور نتیجہ ظاہر کیا گیا ہے۔مصنفہ عالیجناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیانی سلمہ الصمد قیمت (۸/) فاروق اعظم یعنی سوانح عمری حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ۔مصر روم۔ایران کے فاتح۔اسلام کے ہیرو جناب حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی سوانح عمری اسلامی عظمت اور شان و شوکت کے اظہار کے لئے دنیا بھر میں کوئی کتاب اس سے بڑھ کر نہیں ہے۔قیمت صرف آٹھ آنے (۸) صدیق اکبر یعنی سوانح عمری حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ :۔اس کتاب میں وہ تمام حالات کوٹ کوٹ کر بھرے ہیں جو خلیفہ اول کے وقت میں ظہور پذیر ہوئے۔ناظرین یہ کتاب دلچسپی سے خالی نہیں۔اُس زمانہ کی شریف اور عفت پناہ عورتوں کو دیکھئے کہ اس دین کی خاطر کس شجاعت اور مردانگی سے کام لیا ہے۔قیمت صرف (۸۸) سوانح عمری حضرت علی کون شخص ہے جو حضرت امیر رضی اللہ عنہ کے نام سے واقف نہیں۔مجمع سلاطین میں آپ عظیم الشان سلطان۔معرکہ کارزار میں یکہ ناز شہسوار منبر پر ایک شیوا زبان سپیکر۔علم وفضل کے درس گاہ میں ایک طلیق اللسان پروفیسر۔مسند فقر پر ایک منکسر المزاج فقیر۔غرض کہ جس جلیل الشان اسلامی ہیرو کا یہ فوٹو لیا گیا ہے۔دُنیا کے تاریخی آسمان کا آفتاب ہے جس کی لائف کو کسی مؤلف نے آج تک اس شرح اور بسط سے نہیں لکھا۔قیمت (ہے)