واقعات صحیحہ — Page 57
۵۷ مرزا صاحب پر جنسی کرنے کے لئے شائع کرتا ہے اُن کو پڑھا گیا اور ہنسی اڑائی گئی اور اُس کی تعریف کی گئی کہ اس شخص نے مخالفت کے لئے خوب بات ایجاد کی ہے۔جس مسجد میں ہم کئی سالوں سے متواتر بغیر روک ٹوک اور بغیر شرکت غیر با مامت مولوی غلام حسین صاحب جو کہ اُس مسجد کے جدی متولی اور امام ہیں نماز پڑھا کرتے ہیں اُس میں زبردستی سے گھس کر شور و غوغا مچایا اور ہم کو وہاں آنے سے روکنا چاہا اور اُس مسجد کے ارد گرد کے رہنے والوں کو اشتعال مخالفت دلا یا پر خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے کسی کو اس مخالفت میں کامیابی نہ ہوئی اور گورنمنٹ انگلشیہ کی مہربانی سے جو پولیس حاکم ہم پر مقرر ہے یعنی جناب محمد حسین خان صاحب کو تو ال شہر اُن کے حسن انتظام کے سبب مفسدین کو کسی زبر دستی کی مجال نہ ہوئی اور دیگر ہر وجہ سے ہمارے مخالف عوام کالانعام کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔غرض میں ان باتوں کو کہاں تک بیان کرتا جاؤں۔ان لوگوں کی سخت دلی اور صداقت سے دوری کے قصے سن کر اور اُن کے حالات دیکھ کر روح پر لرزہ پڑتا ہے کہ ان کو خدا کا کچھ خوف نہیں۔مانا کہ کوئی تمہارا سخت مخالف ہے تمہارے نزدیک مشرک اور کافر ہے۔پر اپنے اکابر انبیاء اور اولیاء کی سنت دیکھو اور غور کرو کہ وہ اپنے مخالفین کے ساتھ کیا سلوک کرتے تھے اور سوچو کہ آیا وہ طریق مخالفت جو تم نے اختیار کیا ہے جس میں ایک شخص کی مخالفت کی خاطر نہ راستی کی پرواہ ہے نہ دین و ایمان کا کچھ خیال ہے آیا وہ طریق درست ہے یا وہ طریق جو ہم نے اختیار کیا ہے کہ نبیوں اور ولیوں کی سنت کے مطابق تمہاری گالیاں سنتے ہیں اور ہر طرح سے ایذا دیئے جاتے ہیں پر سب کچھ صبر کے ساتھ برداشت کرتے ہیں اور تمہاری ہدایت کے واسطے دن رات سعی میں ہیں۔دنیا میں جب سے انسان پیدا ہوا تب سے آدم اور شیطان کا جھگڑا چلا آتا ہے اور ہمیشہ ملکی صفات اور شیطانی صفات لوگ دنیا میں موجو د رہتے ہیں پر ہر ایک اپنے عملوں سے نوٹ :۔جب کہ اس مسجد کے متعلق ہمارے برخلاف فتنہ وفساد کی آگ بھڑکائی گئی۔تو عین سخت مخالفت کے دنوں میں مجھے الہام ہوا اِنَّا لَنَنْصُرَنَّكُمْ عَلَى الْكَفِرِین اور ایسا ہی برادرم صوفی محمد علی صاحب کو بذریعہ الہام کامیابی کی خوش خبری ہوئی اور یہ الہامات اُسی وقت احباب کو سنائے گئے۔سوخدا کے وعدے یچے ہیں۔وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمِ