واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 44 of 142

واقعات صحیحہ — Page 44

۴۴ میں ڈالنے کے لئے یہ بھی مشہور کر رکھا ہے کہ پیر صاحب نے حضرت اقدس مرزا صاحب کی شرط کے مطابق اشتہار شائع کر کے اُن کو پہنچا دیا تھا۔اس لئے ہم پیر صاحب سے شہادت حقہ لینے کے لئے عرض کرتے ہیں اگر پیر مہر علی شاہ صاحب چار معزز سمجھدار ہندو رئیسوں کے جلسے میں تین دن کے اندر حلف اٹھا کر اس بات کو ثابت کر دیں کہ پیر صاحب نے ۲۵ / تاریخ کو بمضمون مذکورہ بالا حضرت مرزا صاحب کی خدمت میں تاریں روانہ کی تھیں اور اسی طرح سے اس بات کو خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر ثابت کر دیں اور اپنا اصل مشتہرہ دکھا دیں کہ جس میں انہوں نے خود حضرت اقدس مسیح موعود مرزا صاحب کو لکھا ہو کہ آپ کے ساتھ مباحثہ تفسیر القرآن تمام شرائط مندرجہ اشتہار ۲۰ / جولائی ۱۹۰۰ء کے مطابق کرنے کو منظور کرتا ہوں اور اقرار کرتا ہوں کہ بصورت مغلوبیت میں آپ کی بیعت کرلوں گا ( کیونکہ یہی سب سے بڑی اور ضروری شرط مرزا صاحب کی تھی ) تو ہم پیر صاحب کو اکاون روپے بطور نذر پیش کریں گے۔اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو خلقت اُن کی راست بازی سمجھ لے۔نوٹ :۔اس کام کے لئے ہم جناب لالہ سندرداس صاحب سوری ایم اے اسٹنٹ رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی۔بابوا بناش چند ر صاحب ہیڈ کلرک دفتر ایگزیمینر ریلوے۔ڈاکٹر لالہ پر مانند صاحب ڈینٹل سرجن و رئیس لاہور۔لالہ دھنپت رائے صاحب بی اے۔ایل ایل بی۔وکیل چیف کورٹ پنجاب کو منتخب کرتے ہیں فقط ۲۷ /اگست ۱۹۰۰ء الملمتس خاکساران - حکیم فضل الہبی و معراج الدین عمر جائنٹ سیکرٹری انجمن فرقانیہ لاہور جب ہم نے دیکھا کہ پیر صاحب سوائے پبلک کو دھوکا دینے کے ہرگز نیست بخیر نہیں رکھتے تب آٹھویں تجویز یہ کی گئی۔کہ حضرت اقدس مرزا صاحب کا اشتہار مورخہ ۲۵ / اگست ۱۹۰۰ ء شائع کیا گیا جس میں حضرت مرزا صاحب نے وضاحت کے ساتھ اس امر کا بیان کیا کہ ہمارا لا ہور آنا کس صورت میں ممکن تھا جب کہ پیر صاحب نے ہمارے مقابلہ کو منظور ہی نہیں کیا۔