واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page 114 of 142

واقعات صحیحہ — Page 114

۱۱۴ ہائے زار سے سمجھ میں آتا تھا کہ ایک ہی اور بہت بڑی شکایت انھیں ہے اور یہ بالکل آمادہ ہیں کہ اس کے رفع ہونے پر اپنی غلط کاریوں اور نادانیوں کی اصلاح کرلیں گے مگر نہیں انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اس قدر توفیق بین اور نصرت اور تائید خدا تعالیٰ کی طرف سے حق رکھتی تھی کہ یہی ایک بڑا نشان ان کیلئے ہو جاتی اور اس کے بعد کسی اور نشان کی تلاش اور مانگ ان میں باقی نہ رہتی۔خدا کا کتنا فضل ہے اور اسکی رحمت کا کھلا نشان ہے کہ سارے مولوی اور خود میں بھی انکے ساتھ اس مرکز پر متفق تھا کہ در حقیقت آپ امی محض ہیں۔ان سب نے اور میں نے یکساں یہ نشان دیکھا کہ فصاحت و بلاغت عربی کا وہ معجزہ آپ کو دیا گیا کہ ہندوستان بھر کے ادبا و فضلا اس کے مقابلہ اور اس کی مثل لانے سے عاجز آگئے۔مجھے اور میرے احباب کو خدائے کریم نے اس راہ سے ایمان اور عرفان میں روز افزوں قوت اور سکیت بخشی اور ان مولویوں کو طغیان اور حسد میں ترقی دی اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى هَدَانَا لَهَذَا وَ مَا كُنَّا لَنَهْتَدِى لَوْلَا إِنَ هَدَا نَا اللَّهَ لَقَدْ جَاءَ ت رُسُلُ رَبَّنَا بِالْحَقِّ۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ اذْهَدَ يُتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔رَبَّنَا أَفْتَحُ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ اَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِين۔غرض جیسا میں نے بیان کیا ہے ایک اُمی بے سامان نے تحدی کی کہ ہندوستان و پنجاب کے تمام علماء ان کے چھوٹے اور ان کے بڑے اکیلے اکیلے اور مل مل کر میرے مقابلہ میں آئیں اور ممکن ہو تو عربوں کو بھی اپنی مدد میں بلائیں۔میرے قادر مرسل نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ سارے میرے سامنے مجل اور نادم ہوں گے۔عربی تحریر اور تقریر کی قوتیں ان سے سلب کر لی جائیں گی۔اور وہ محض لا يعلم لا یعقل ہو جائیں گے۔اس تفسیر فاتحہ کے لئے غیرت دلانے والے الفاظ میں اشتہار دیئے اور محض اللہ تعالیٰ کا معجزہ دکھانے کو تیز مغضب الفاظ لکھے کہ گولڑوی مہر علی شاہ اور اس کے انصار و اعوان اٹھیں اور سورہ فاتحہ کی سات آیتوں کی تفسیر عربی زبان میں لکھیں۔کس قدر موقعہ اور خدا داد وقت ان لوگوں کے لئے تھا کہ بالمقابل معجزہ نمائی کرتے اور ایک لشکر کثیر جرار کے ساتھ ایک بے کس اور نا تو ان اور امی آدمی پر حملہ کرتے اور آئے دن کے خرخشوں کے مٹانے کی فکر کرتے۔یہی ایک بات تھی اور صرف یہی ایک بات تھی جس کے لئے سب سے پہلا اشتہار