واقعات صحیحہ

by Other Authors

Page vii of 142

واقعات صحیحہ — Page vii

V پیر صاحب کے ہی پنجابی شعر کے ایک مصرع کا یہ حصہ موزوں ہے۔رکتھے مہر علی ؟ بلا شبہ یہ حقائق و واقعات پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ کہاں ہے مہر علی کہ وہ تفسیر نویسی کے مقابلہ میں خدا کے فرستادے کے مقابل پر آکر اپنے مظہر ہونے کا ثبوت دے مگر آخر یہ کیا ماجرا ہے کہ جواب میں ایک خاموشی بلکہ سناٹا فانوس ہی اندھا ہے یا اندھے ہیں پروانے؟ ہے۔اس کا فیصلہ پڑھنے والے قارئین خود کریں گے اللہ تعالیٰ جزا دے اور درجات بلند فرمائے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے جنہوں نے اُس زمانہ میں یہ قیمتی تاریخی مواد محفوظ کر کے تاریخ احمدیت کی ایک شاندار خدمت انجام دی۔احباب جماعت کے ازدیاد علم اور از دیاد ایمان کی خاطر یہ کتاب ا مجلس انصار اللہ پاکستان کی طرف سے شائع کی جا رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کے مفید نتائج نکالے۔آمین۔والسلام خاکسار حافظ مظفر احمد صدر مجلس انصاراللہ پاکستان