واقعات شیریں

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 22 of 22

واقعات شیریں — Page 22

اور اس کی ماہیت پر کان دھرے “ ( ملفوظات جلد اول ص ) استقامت " جو لوگ بے صبری کرتے ہیں وہ شیطان کے قبضہ میں آجاتے ہیں۔ہم تنقی کو بے صبری کے ساتھ بھی جنگ ہے۔بوستان میں ایک عابد کا ذکر کیا گیا ہے کہ جب کبھی وہ عبادت کرتا تو ہاتف یہی آواز دیتا کہ تو مردود و مخذول ہے اب ایک دفعہ ایک مرید نے یہ آواز سن لی اور کہا کہ اب تو فیصلہ ہو گیا۔ٹکریں مارنے سے کیا فائدہ ہوگا۔وہ بہت رویا اور کہا کہ ہمیں اس جناب کو چھوڑ کر کہاں جاؤں گا۔اگر ملعون ہوں تو ملعون ہی سہی۔غنیمت ہے کہ مجھ کو ملعون تو کہا جاتا ہے۔ابھی یہ باتیں مرید سے ہو رہی تھیں کہ آواز آئی کہ تو مقبول ہے۔سو یہ سب صدق و صبر کا نتیجہ تھا جو متقی میں ہونا شرط ہے“ ( ملفوظات جلد اول ص ۲۳) نام کتاب : واقعات شیرین مص ف : حضرت مرزا غلام احمد قادیانی بانی سلسلہ احمدیہ مرتبه و ناشر: مرزا خلیل احمد قمر دار النصر عربی ربوہ کتابت : محمود انور بی اسے مطبع : ضیاء الاسلام پریس ریوه قیمت : چار روپے