حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 86
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 86 خود نوشت حالات زندگی حاشیہ صفحہ ۴۷ (۸) حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب ابن حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی۔یکے از احباب ۳۱۳۔سابق امیر جماعت احمدیہ ضلع فیصل آباد، ماہر لسانیات اور کئی تحقیقی کتب کے مصنف۔آپ کا وصال ۹۶ سال کی عمر میں ۲۸ مئی ۱۹۹۳ء میں ہوا۔آپ کے حالات زندگی کیلئے دیکھیں ماہنامہ انصاراللہ شیخ حمداحمد مظہرنمبر اپریل ۱۹۹۵ء حاشیه صفحه ۴۹ (۹) جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب بنڈہ پور میں ”جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر دعوت الی اللہ ) جماعت احمدیہ قادیان بحیثیت نمائندہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی علاقہ لار، وروس۔تلیل گریز کا دورہ کرتے ہوئے ۱۹ اگست کو براستہ تر اگه بل بوقت ظہر تشریف لائے۔ناظرین اخبار سے مخفی نہیں کہ قصبہ بنڈہ پور میں مدت سے مسجد کی زمین کا تنازعہ چلا آتا ہے۔مسجد کی ملحقہ زمین مقامی حکام نے پنڈت دا مو در بیٹ کو فروخت کر دی ہے۔جہاں پنڈت صاحب نے اس طرز سے دو کا نہیں بنائی ہیں کہ اس سے مسجد کی زمین پر ناجائز تصرف ہوا۔مسلمانان بنڈہ پور نے درخواستوں کے علاوہ اخبارات کے ذریعہ بھی حکام بالا کو متوجہ کیا۔مگر آج تک اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔اگر چہ پنڈت صاحب نے متنارعہ رقبہ پر تعمیر دکانات کا کام مسلمانوں کے احتجاج کی وجہ سے ملتوی کر دیا تھا۔افسوس ہے کہ جناب شاہ صاحب کو قادیان اور سرینگر کے متعدد تار پہنچے۔جس کے باعث زیادہ دیرنہ ٹھہر سکے اور بعد نماز جمعہ بطرف سرینگر روانہ ہو گئے۔جناب شاہ صاحب کے ہمراہ مسٹر غلام قادر صاحب سیکنڈ ڈکٹیٹر کو جناب شیر کشمیر نے امداد دینے کے لئے بھیجا تھا۔ہم نمائندگان بنڈہ پور جناب پریذیڈنٹ آل انڈ یا کشمیر کمیٹی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔حضور مدوح اور ان کے مخلص دانشمند کار کن جو کوشش ہماری گری ہوئی حالت کو سنوارنے کے لئے کر رہے ہیں۔اس کے شکریہ سے عہدہ برا ہونا ہمارے لئے ناممکن ہے۔چونکہ ہم مظلوم بنڈہ پور کی اور بھی بہت سی شکایات ہیں۔جو عدم فرصت کی وجہ سے شاہ صاحب نہ سن سکے اس لئے ہم بے کس و بے زبان باشندگان بنڈہ پور جناب پریذیڈنٹ صاحب کی خدمت میں بصد آداب التجا کرتے ہیں کہ براہ نوازش جناب سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب یا جناب غزنوی صاحب کو یہاں بھیج دیں تا کہ ہم سب اپنی شکایات حکام بالا تک پہنچاسکیں۔اخبار الفضل قادیان ۱۳ ستمبر ۱۹۳۲ صفحه ۱۰) حاشیه صفحه ۵ (۱۰) سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی کشمیر میں خدمات کے بارے میں روز نامہ الفضل نے لکھا: سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کو اثنائے تحریک کشمیر میں کئی بار محترم صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے ریاست میں مختلف موقعوں پر بطور نمائندہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی بھیجا گیا اور آپ نے ہر موقعہ پر صدر محترم کی ہدایات کے ماتحت ایسا رویہ اختیار کیا جس سے حکومت اور پبلک کے درمیان تعاون اور بہتری کی صورت پیدا ہوئی۔چنانچہ فسادات جموں کے وقت جبکہ مسلمان حکومت کے ساتھ عدم تعاون کر رہے تھے آپ کی کوششوں سے ایسی صورت پیدا