حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 61 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 61

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 61 خود نوشت حالات زندگی پولیٹیکل وزیر کو بھی دی اور صورتِ حال سے انہیں پوری طرح آگاہ کیا۔دونوں انگریز افسر میری رپورٹ سے پورے طور پر مطمئن اور متفق تھے۔دوسرے یا تیسرے دن مجھے اطلاع ملی کہ محترم وزیر اور صاحب پونچھ ملازمت سے علیحدہ کئے گئے ہیں اور بڑو صاحب ریاست بدر۔(کئے گئے ہیں) جعل سازی کا انکشاف پنڈت بیلکاک وزیر (انت ناگ ) اسلام آباد بھی مہا پاپیوں میں سے تھے ، جن کے ظلموں کی داستان لمبی ہے۔لیکن سب سے بڑھ کر ظلم انہوں نے یہ کیا تھا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی، شیخ محمد عبد اللہ صاحب ، میرے اور (مولانا عبدالرحیم ) درد صاحب وغیرہ کے جعلی دستخطوں سے چٹھیاں لکھوائیں یہ ثابت کرنے کیلئے کہ ہم مہاراجہ کشمیر کو علیحدہ کرنے کی سازش میں مصروف ہیں اور مسٹر پیل آئی جی پولیس نے جب مجھے ریاست سے واپس جانے کیلئے کہا تو یہ بھی دھمکی دی کہ وہ ہماری سازش کو برسر عام لانے والے ہیں اور ہمارے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔میں نے مسکراتے ہوئے ان کی اس دھمکی کو قبول کیا اور کہا کہ وہ وقت بھی آئے گا کہ آپ ان الفاظ کے دھرانے سے شرم محسوس کریں گے۔چنانچہ انہوں نے پنجاب سی آئی ڈی کی مدد سے اس جعلی خط و کتابت کی تحقیق کی اور ثابت ہوا کہ ان تمام چھٹیوں میں سے صرف ایک چھٹی کے دستخط اصلی ہیں۔یعنی حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی چٹھی کے جو بحیثیت صدر کشمیر کمیٹی شیخ محمد عبد اللہ کولکھی گئی اور اس کا یہ مضمون تھا کہ مہاراجہ کشمیر بالکل مستثنیٰ رکھا جائے کیونکہ مظالم کے ذمہ دار حکام ریاست ہیں، یا ناقص قانون؟ نہ کہ مہاراجہ صاحب، ان کی اصلاح ہونی چاہئے۔پہلے اس پر پنڈت بیل کاک کی علیحدگی کا فیصلہ ہوا یہ مسل پہلے مسٹر جارڈین کے دفتر سے غائب ہو گئی تھی لیکن وہ جلد ہی واپس قبضہ میں لے لی گئی انہوں نے مجھے پنڈت بیل کاک کے خلاف کارروائی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی یاددہانی کی۔مجھے فائل کی گمشدگی کی تفصیل بھی بتلائی۔پنڈت بیل کاک کو جب علم ہوا کہ ان کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے تو خواجہ غلام نبی