حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 194
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب بنا ہم کو پر ہیز گاروں کا پیشوا۔194 ( آسمانی مائدہ کی دعا ) مناجات ولی اللہ ۱۲۸ - اَللَّهُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدًا لَّا وَّلِنَا وَاخِرِنَا وَايَةً مِنْكَ ، وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّازِقِينَ (سورة المائدة : ۱۱۵) اے اللہ ہمارے رب! اتار ہم پر ایسا خوان کرم آسمان سے کہ جو ہو عید ہمارے پہلوں کیلئے اور پچھلوں کے لئے اور ایک نشان ہو تیری طرف سے اور ہم کو رزق دے اور تو ہی بہتر رزق دینے والا ہے۔(خاتمہ بالخیر کی دعا ) ١٢٩ - رَبَّنَا آمَنَّا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَه وَمَالَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَمَا جَاءَ نَا مِنَ الْحَقِّ وَ نَطْمَعُ أَنْ يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصَّلِحِينَ (سورۃ المائدة:۸۵،۸۴) اے ہمارے رب! ہم نے مان لیا ہے۔سو تو لکھ ہم کو گواہوں کے ساتھ اور کیا ہے ہم کو کہ نہ مانیں ہم اللہ کو اور اس کو جو آیا ہمارے پاس حق اور ہم امید رکھتے ہیں کہ داخل کرے ہم کو ہمارا رب نیکوں کی صحبت میں۔استقامت ١٣٠ - اَللّهُمَّ ثَبِّتْ قَدَمَيَّ يَوْمَ تَزِلُّ فِيْهِ الْأَقْدَامُ موسوعه اطراف الحدیث جلد ۲ صفحه (۲۳۱) الہی ! تو ثابت رکھ میرے قدموں کو جس دن پھسل جائیں گے سب قدم۔(علم و ہدایت کے لئے ) ۱۳۱ - رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا - الہی ! زیادہ کر میر اعلم ( سورة طه : ۱۱۵)