حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 189
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 189 مناجات ولی اللہ احسان کہ جس کا میں بدلہ نہ دے سکوں دنیا اور آخرت میں۔۱۱۳ - اَللَّهُمَّ إِنِّي اَسْتَلْكَ تَمَامَ النِّعْمَةِ فِي الْأَشْيَاءِ كُلِّهَا وَالشُّكْرَلَكَ عَلَيْهَا حَتَّى تَرْضَى وَبَعْدَ الرِّضَى الْخِيَرَةَ فِي جَمِيعِ مَا يَكُونُ فِيهِ الْخِيَرَةُ وَبِجَمِيعِ مَيْسُورِ الْأُمُورِ كُلِّهَا لَا بِمَعْسُورِهَا يَا كَرِيمُ الہی ! میں مانگتا ہوں تجھ سے کامل نعمت سب چیزوں میں اور تیری شکر گزاری اُن پر یہاں تک که تو راضی ہو جائے اور رضا کے بعد پسندیدگی (چاہتا ہوں ) ان تمام چیزوں میں کہ جن میں پسندیدگی ہو سکتی ہے اور تمام آسان کاموں میں۔نہ مشکل کاموں میں اے خوبیوں والے! ۱۱۴ (الف) - اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلْكَ بِنِعْمَتِكَ السَّابِقَةِ عَلَيَّ وَبَلَائِكَ الْحَسَنِ الَّذِي ابْتَلَيْتَنِي بِهِ وَ فَضْلِكَ الَّذِى فَضَّلْتَ عَلَيَّ أَنْ تُدْخِلَنِيَ الْجَنَّةَ بمَتِكَ وَفَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ فردوس الاخبار دیلمی بحوالہ کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۷۸۴) الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں بطفیل تیری پہلی نعمتوں کے جو مجھ پر ہیں اور بذریعہ تیری اس نیک آزمائش کے جس سے تو نے مجھے آزمایا ہے اور بوسیلہ تیرے اس فضل کے جو تو نے مجھ پر کیا ہے کہ تو مجھ کو داخل کرے بہشت میں اپنے احسان اور فضل اور رحمت سے۔( آئینہ دیکھنے کی دعا ) ۱۱۴ (ب) - اَللّهُمَّ اَحْسَنُتَ خَلْقِي فَأَحْسِنُ خُلُقِى - - ( مسند احمد بن حنبل جلد 1 صفحه ۴۰۳ ) الہی ! تو نے میری اچھی صورت بنائی ہے سو میرے اخلاق بھی اچھے بنا۔۱۱۵ - اَللّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلْكَ ثَوَابَ الشَّاكِرِينَ وَنُزُولَ الْمُقَرَّبِينَ وَمُرَافَقَةَ النَّبِيِّنَ وَيَقِينَ الصَّدِيقِينَ وَذِلَّةَ الْمُتَّقِينَ وَإِخْبَاتَ الْمُوْقِنِينَ حَتَّى تَوَفَّانِي