حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 177 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 177

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 177 مناجات ولی اللہ جھپکنے بھر بھی اور درست کر میرے سب کام تیرے سوا کوئی معبود نہیں اے زندہ! اے قیوم خدا! تیری رحمت سے میں فریاد چاہتا ہوں۔۷۶ - اللَّهُمَّ فَالِقَ الْإِصْبَاحِ وَجَاعِلَ اللَّيْلِ سَكَنًا وَّالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ حُسْبَانًا اقْضِ عَنِّى الدَّيْنَ وَ اَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ وَقَوِنِي عَلَى الْجِهَادِ فِي سَبِيْلِكَ (قرطبی جلد ۷ صفحه ۴۹) الہی ! پھاڑ کر نکالنے والے صبح کے اور بنانے والے رات کو آرام کا موجب اور سورج اور چاند کو اندازے سے نکالنے کا ذریعہ ادا کر میری طرف سے میرا قرض اور بے پرواہ کر مجھ کو محتاجی سے اور قوت دے مجھ کو جہاد کرنے کی اپنی راہ میں۔۷۷- اَللّهُمَّ اَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَاثَمَ - ( فتح الربانی جلدا اصفحہ ۱۲۷ بحوالہ موسوعۃ اطراف الحدیث جلد ۲ صفحه ۱۹۴) الہی ! تو دُور کرتا ہے تاوان کو اور گناہ کو۔تو کل اور حصول رزق ) - وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا هِ وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ط وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلّ ( سورۃ الطلاق: ۴۳) شَيْءٍ قَدْرًا اور جو کوئی اللہ کو اپنا سپر بنائے گا۔وہ اس کے لئے نکلنے کی راہ پیدا کر دے گا اور رزق دے گا اس کو جہاں سے اس کا وہم و گمان نہ ہوگا اور جو بھروسہ کرتا ہے اللہ پر تو وہ کافی ہوتا ہے اس کو ضرور اللہ اپنی بات کو پورا کرے گا۔ضرور بنا دیا ہے اللہ نے ہر چیز کیلئے ایک اندازہ۔( حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ایک دن مجھے تین روزے رکھنے کیلئے فرمایا اور سونے سے قبل وضو کر کے دو نفل پڑھنے اور مذکورہ بالا آیت بطور دُعا سو دفعہ پڑھنے کی ہدایت فرمائی۔آپ نے خود بھی ایسا کیا تین دن کے اندر بطور خارق عادت نشان کے میری دعا ایسی قبول ہوئی کہ قطعاً کوئی وہم و گمان بھی نہ تھا کہ اس طور سے پوری ہوگی اور اُس کے پورا ہونے کی کیفیت خواب میں بتلائی گئی جو اس ہفتہ میں پوری ہوئی) (سید زین العابدین ولی اللہ شاہ )