حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 149
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 149 مناجات ولی اللہ تعارف حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) نے اپریل ۱۹۲۷ء کو ایک وصیت تحریر فرمائی۔جو آپ کے وصال کے بعد نومبر ۱۹۳۷ء میں پہلی بار شائع ہوئی۔اس وصیت کو شائع کرنے کی سعادت حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کو حاصل ہوئی۔آپ نے اس وصیت کے ساتھ ۲۰۰ سے زائد دعا ئیں بطور ضمیمہ ترتیب دے کر شائع کیں۔دعاؤں کا یہ ضمیمہ ہے صفحات پر مشتمل تھا۔جس میں قرآن کریم ، احادیث مبارکہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور بزرگان اُمت کی دعائیں شامل تھیں۔اب ان دعاؤں کو مناجات ولی اللہ کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے۔پہلے ایڈیشن کے مطابق دعاؤں کے عناوین مسن وعن درج کر دیئے گئے ہیں اور بعض نئے عناوین بریکٹس میں لگا دیئے گئے ہیں۔طبع اول میں حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نے ۱۸۸ دعا ئیں شامل کی تھیں اور بعض مواقع پر دو یا تین دعاؤں کو اکٹھا شامل کیا تھا ایسی تمام دعاؤں کو الف ب اور ج کی صورت میں اسی نمبر میں ذیل کے طور پر درج کر دیا گیا ہے۔اس طرح دعاؤں کی تعداد ۲۰۰ سے زائد ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان دعاؤں سے استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (مرتب)