حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 85 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 85

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 85 خود نوشت حالات زندگی مجھے اس کے لئے ریویو آف ریلیجنز، براہین احمدیہ عسل مصفی ، آئینہ کمالات اسلام اور حضرت صاحب کی کتابیں جول سکیں چاہئیں اور اخبارات نہایت ضروری ہیں۔عاجز کے لئے بہت دعا فرماویں دعا کا بہت محتاج ہوں۔اہل بیت کو سلام علیکم “ اس کے بعد ایک دوسرے خط میں اس مجلس کے قیام کے متعلق انہوں نے یوں لکھا کہ:۔بسم اللہ الرحمن الرحیم محسنم حضرت خلفية استم علی الصلوة والسلام السلام عليك ورحمة اللہ وبرکاتہ مبارک ہوکہ مجلس دعوت الی الله ) قائم ہو گئی۔۲۷۔اپریل ۱۹۱۴ء کو انشاء اللہ اس کا پہلا جلسہ ہو گا۔والی کشہر وروساء وعلماء شہر کوئی پارٹی پر مدعو کیا گیا ہے اور میرا لیکچر ( دین حق ) پر عربی میں ہو گا۔عاجز کیلئے بہت دعا فرماویں کہ اسے اللہ تعالیٰ اپنے مقصد میں کامیاب کرے۔حقیقتاً میں دعا کا بہت محتاج ہوں۔کمزور تھا۔یونہی ایک عظیم الشان کام پر قدم مارا ہے۔اللہ رحم کرے۔میری طرف خصوصیت سے توجہ کریں۔نہ یہ کہ مجھے ایسے مشکل راستے پر ڈال کر جناب ایک طرف ہو جائیں۔میں کیا لکھوں۔عبدالجبار آفندی مجھ سے سکول میں وقت لینا چاہتا ہے کم از کم تین گھنٹے۔لیکن میں نے انکار کیا ہے اور نہ دینے کا ارادہ ہے۔کیونکہ اس میں میری تعلیم کا حقیقتا بہت نقصان ہے۔میں نہیں چاہتا کہ میرا ایک دقیقہ بھی سوائے تعلیم کے اور جگہ خرچ ہو۔مکرر عرض ہے کہ میں حقیقتا دعا کا محتاج ہوں دعا فرما دیں۔بہت دعا۔اہل بیت کو اور احباب درس کو میرا سلام اور سفارش دعا۔مضمون پڑھے جانے کے بعد ارسال خدمت کرے گا“۔اب ان کا خط آیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ شاہ صاحب کا مضمون جو قرآن کریم کی خوبیوں پر تھا نہایت کامیاب ہوا اور وہاں کے ایک بڑے عالم نے کھڑے ہو کر پندرہ منٹ تک۔لیکچر کی تعریف کی اور اہل شام کو شرم دلائی کہ وہ کس طرح قرآن کے سمجھنے میں پیچھے رہ گئے ہیں۔اس عالم کے ایک فقرہ کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔اہل عرب کے نوجوانو! تمہاری تجوید حلق میں ہے۔دل میں نہیں۔شرم ! بخدا قریب تھا کہ اس تقریر سے میری چیخیں نکل جاتیں۔“ یہ مضمون شاہ صاحب سے وہاں کے ایک اخبار میں شائع کرنے کیلئے لیا گیا ہے۔امید ہے کہ اگلے ہفتے تک موصول ہو جائے گا اور ان کے خط کے ساتھ ہی شائع کر دیا جائے گا۔(الفضل قادیان ۲۳مئی۱۹۱۴ صفحه ۱۲۵) حاشیه صفحه ۴۳ (۵) حضرت خلیفہ اسیح الثانی نوراللہ مرقدہ کی کشمیر کے حوالے سے خدمات کیلئے دیکھیں۔( تاریخ احمدیت جلد ششم صفحه ۲۳۰ تا ۶۱۰) حاشیه صفحه ۴۵ (۱) پتھر مسجد کے جلسہ کی مکمل روئیداد کے لئے دیکھئے الفضل قادیان ۱ ستمبر ۱۹۳۲ء صفحہ ۹۔حاشیہ صفحہ ۴۷ (۷) مکرم شیخ بشیر احمد صاحب ایڈوکیٹ، آپ کے حالات زندگی کیلئے دیکھئے۔(الفضل ربوہ 9 ستمبر۱۹۷۴ء)