حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 65 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 65

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 65 59 خودنوشت حالات زندگی کشمیری مسلمانوں کے حقوق کو نقصان پہنچے۔اس لئے ضروری ہے کہ مسلمان ممبروں کے دستخط سے پہلے وہ مسودہ اصلاحات حضور کی نظر سے گذر جائے۔یہ کام بہت مشکل تھا کیونکہ مجھے معلوم ہوا کہ مسٹرگین سی (Gallen C) اور ان کی بیوی مسودہ اصلاحات خود ٹائپ کرتے ہیں اور اپنی صندوقچی میں اسے مقفل رکھتے ہیں۔ممبران کو بلا کر تبادلہ خیال کرتے ہیں ان سے اپنے سامنے ہی دستخط کروائیں گے اور رپورٹ بالا بالا بھیج دیں گے۔ان کا یہ طریق عمل میرے لئے مایوس کن تھا لیکن ایک سیدھی سادھی تدبیر سے بغیر اس کے کہ سرقہ کی صورت ہو تیار کردہ رپورٹ جس پر دستخط ہونے تھے آگئی۔راتوں رات وہ ٹائپ کروائی اور وہ لیکر قادیان پہنچ گیا۔حضور نے اس میں اصلاحات فرمائیں اور تیسرے دن میں اور ( حضرت مولانا عبدالرحیم ) درد صاحب مرحوم دونوں مسودوں کو جموں لے کر آئے۔اصلاح کردہ مسودے کی دوکا پیاں ٹائپ کروائیں۔ایک ایک کاپی دونوں کو دی گئی کہ ہم میں سے اگر ایک گرفتار ہو جائے تو دوسرا مسلمان ممبران کمیشن کو پہنچا دے اور مسٹر عباس اور مسٹر عشائی کو ضروری مشورہ دیا گیا۔امام جماعت احمدیہ کی کشمیریوں کیلئے خدمات حضور (خلیفتہ المسیح الثانی نور اللہ مرقدہ) کو کشمیریوں کی بہبود کا فکر واہتمام تھا کہ مجھ سے فرمایا کہ مالیہ اور لگان کا اندازہ زمین کی نوعیت پر ہوتا ہے اس لئے راولپنڈی ، جہلم اور سیالکوٹ وغیرہ اضلاع کی زمینوں کے مالیہ کا اندازہ کیا جائے اور اس مالیہ کے پیش نظر کشمیر کی زمینوں پر مالیہ لگنا چاہئے۔چنانچہ میں نے پٹواریوں ، قانون گوؤں وغیرہ کی مدد سے تمام ملحقہ علاقہ جات کا جائزہ لیا۔مسلمانان ہند خصوصاً پنجابی (لوگ) آپ کی سعی بلیغ کشمیر کے کام میں پوری ہمدردی سے تعاون کرتے تھے۔سارے ہندوستان میں ساز گار فضا پیدا ہو چکی تھی اور جب اصلاحات کے اس مخصوص حصہ کیلئے ایک انگریز ایکسپرٹ (ماہر ) جن کا نام مجھے یاد نہیں رہا ولایت سے جموں بلوائے گئے اور مسٹر میڈلٹین ان دنوں اس تعلق میں جموں کشمیر میں متعین