حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 201
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 201 مناجات ولی اللہ الہی ! میں تیری پناہ لیتا ہوں کڑی آزمائش سے اور بدبختی کی پکڑ سے اور بُرے فیصلہ سے اور دشمنوں کے بغلیں بجانے سے۔( بجز وانکسار کے لئے ) ۱۵۰ - اَللَّهُمَّ اِلَيْكَ اَشْكُرُ ضَعْفَ قُوَّتِي وَ قِلَّةَ حِيْلَتِي وَهَوَانِي عَلَى النَّاسِ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ إِلَى مَنْ تَكِلُنِى إِلَى عَدُةٍ يَّتَجَهَّمُنِي أَمْ إِلَى قَرِيبٍ مَّلَّكْتَهُ أَمْرِى اِنْ لَّمْ تَكُنْ سَاخِطًا عَلَى فَلَا أُبَالِى غَيْرَ أَنَّ عَافِيَتَكَ أَوْسَعُ لِيْ - اَعُوْذُ رِ وَجُهِكَ الْكَرِيمِ الَّذِى أَضَاءَتْ لَهُ السَّمَوَاتُ وَأَشْرَقَتْ لَهُ الظُّلُمَاتُ وَصَلَحَ عَلَيْهِ أَمْرُ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ أَنْ تُحِلَّ عَلَيَّ غَضَبَكَ وَتُنْزِلَ عَلَيَّ سَخَطَكَ وَلَكَ الْعُتُبِى حَتَّى تَرْضَى وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۶۱۳) الہی ! میں تیرے حضور شکایت کرتا ہوں اپنی ناتوانی کی اور اپنی تدبیر کی کمی کی اور لوگوں کے سامنے اپنی خواری کی اے سب سے زیادہ مہربانی کرنے والے تو مجھ کو کس کے حوالے کرے گا۔دشمن کے جو مجھ سے ترش روئی سے پیش آتا ہے یا کسی قریبی کے جس کو تو میرے کام کا مالک بنا دے اگر تو نہ ہو مجھ سے ناراض تو میں کسی کی پرواہ نہیں کرتا سوائے اس کے کہ تیری عافیت میرے لئے بہت کشادہ ہے۔میں پناہ لیتا ہوں تیری کریمانہ ذات کے نور کی جس کے لئے روشن ہیں سب آسمان اور روشن ہیں سب اندھیرے اور سنورتے ہیں اس سے کام دنیا کے اور آخرت کے۔اس بات سے کہ تو نازل کرے مجھے پر اپنا غضب اور نازل کرے تو مجھ پر اپنی ناراضگی اور تیرے لئے خوشنودی ہے یہاں تک کہ تو راضی ہو اور نہیں ہے گناہ سے بچنے کی سکت اور نہ توفیق نیکی کرنے کی مگر تیرے وسیلہ سے۔