حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 195
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 195 مناجات ولی اللہ - اَللّهُمَّ اِنّى اَسْتَلْكَ إِيْمَانًا دَائِمًا وَهُدًى قَيْمًا وَّعِلْمًا نَّافِعًا - رَبِّ عَلِّمُنِي مَاهُوَ خَيْرٌ عِنْدَكَ (کنز العمال جلد ۲ حدیث نمبر ۳۷۸۹) الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں ایمان ہمیشہ رہنے والا اور رہنمائی صحیح اور علم فائدہ دینے والا۔اے میرے رب! مجھے سکھا جو بہتر ہو تیرے نزدیک۔۱۳۳ - اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ الثَّبَاتَ فِي الْأَمْرِ وَ أَسْتَلْكَ عَزِيمَةَ الرُّشْدِ وَأَسْتَلْكَ شُكْرَ نِعْمَتِكَ وَحُسُنَ عِبَادَتِكَ وَأَسْتَلُكَ لِسَانًا صَادِقًا وَّ قَلْبًا سَلِيْمًا وَّ خُلُقًا مُّسْتَقِيمًا وَّاَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِّمَا تَعْلَمُ وَاسْتَغْفِرُكَ مِمَّا تَعْلَمُ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ (جامع ترمذی، کتاب الدعوات حدیث نمبر ۳۴۰۸) الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں پائیداری ہر کام میں اور تجھ سے مانگتا ہوں پختہ ارادہ نیکی کا اور مانگتا ہوں تجھ سے شکر گزاری تیری نعمت کی اور اچھی طرح تیری عبادت کرنا اور مانگتا ہوں تجھے سے زیادہ کچی زبان اور دل سلامتی والا اور خلق مستقیم اور میں پناہ لیتا ہوں اُس چیز کی برائی سے جس کو تو جانتا ہے اور میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اس گناہ سے جس کو تو جانتا ہے یقینا تو تمام چھپی ہوئی باتوں کو جانتا ہے۔۱۳۴ - رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنَكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ ( سورة آل عمران: ۹) اے ہمارے رب ! نہ پھیر ہمارے دلوں کو جب کہ تو ہدایت دے چکا ہمیں اور عطا کر ہم کو اپنی جناب سے رحمت تو ہی تو سب کچھ عطا کرنے والا ہے۔۱۳۵ - اَللّهُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِينَ وَالْمُسْلِمَاتِ