حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 183
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 183 مناجات ولی اللہ ہے اور میں مانگتا ہوں تجھ سے آسانی اور عافیت دنیا میں اور آخرت میں۔- - اَللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَواتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ مَا أَحْبَبْتَ مِنْ خَيْرٍ فَحَسِبُهُ إِلَيْنَا وَيَسِرُهُ لَنَا وَمَا كَرِهْتَ مِنْ شَرِّفَكَرِهُهُ إِلَيْنَا وَلَا حَتِبْنَاهُ وَلَا تَرِعُ مِنَّا الْإِسْلَامَ بَعْدَ إِذْهَدَيْتَنَا - اَللَّهُمَّ إِنَّكَ سَأَلْتَنَا مِنْ اَنْفُسِنَا مَالَا نَمْلِكُهُ إِلَّا بِكَ فَاعْطِنَا مِنْهَا مَا يُرْضِيْكَ عَنَّا - ( مسنداحمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۰۴ ) اے اللہ ! رب ساتوں آسمانوں کے اور رب عرش عظیم کے جو پسند کرے کوئی بھلائی تو محبت دے اس کی ہمیں بھی اور آسان کر دے اس کو ہمارے لئے اور جو تو نا پسند کرے کوئی بدی تو ناپسندیدہ کر اس کو ہمارے لئے بھی اور نہ محبوب بنا اسے ہماری اور نہ چھین ہم سے اسلام بعد اس کے کہ تو نے ہدایت دی ہم کو الہی ! تو نے ہماری جانوں سے وہ چیز مانگی ہے جس کے ہم تیری مدد کے سوا ما لک نہیں۔سو ہمیں عنایت کر اس میں سے وہ چیز جو تجھ کو راضی کرے ہم سے۔(یقین وایمان ) ۹۷ - اَللّهُمَّ إِنَّا نَسْتَلُكَ إِيْمَانًا دَائِمًا وَّ قَدْبًا خَاشِعًا وَّيَقِينًا صَادِقًا وَّ دِينًا قَيْمًا وَّنَسْتَلْكَ الْعَافِيَةَ مِنْ كُلِّ بَلِيَّةٍ وَّ دَوَامَ الْعَافِيَةِ وَنَسْتَلْكَ الشُّكْرَ عَلَى الْعَافِيَةِ وَنَسْتَلْكَ الْغِنى عَنِ النَّاسِ - الہی ! ہم تجھ سے مانگتے ہیں ایمان ہمیشہ رہنے والا اور دل گداز ہونے والا اور یقین صادق اور دین مستقیم اور ہم مانگتے ہیں تجھ سے آرام ہر بلا سے اور ہمیشہ کا آرام اور ہم مانگتے ہیں تجھ سے شکر کی تو فیق اس آرام پر اور مانگتے ہیں بے نیازی لوگوں سے۔