حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 95 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 95

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 95 95 طاعون کے نشانات ضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔ذکر حبیب جن دنوں پنجاب اور ہندوستان کے دیگر علاقوں میں طاعون کا شدید ز ور تھا۔قادیان میں بھی طاعون پڑی لیکن طاعون نے یہاں محدود محلوں یعنی غیر احمد یوں اور ہندوؤں کے محلوں میں حملہ کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور احمدی احباب خدا تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ وعدہ تھا محفوظ رہے۔انہی ایام میں ایک دن کا واقعہ ہے کہ جب کہ میں اپنے گھر میں رہتا تھا اور حضور علیہ السلام نے ہمیں رہائش کیلئے اپنے مکان کا وہ حصہ دیا ہوا تھا جس میں اب حرم اوّل (یعنی ام ناصر ) رہتی ہیں۔اس حصہ کے مغربی جانب کے مکانوں میں جہاں تک مجھے یاد ہے ایک ارائیوں کا مکان تھا جہاں صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا مکان ہے صبح کی نماز کے معا بعد اس مکان سے رونے کی آواز آئی۔میں نے کھڑکی میں سے جھانک کر دیکھا اور دریافت کیا کہ کیا ہوا تو ایک عورت جور ور ہی تھی اور اس مکان کے صحن میں چکر لگا رہی تھی نے مجھے کہا کہ فلاں شخص طاعون سے فوت ہو گیا ہے۔یہ کنبہ غیر احمدی تھا۔اگر چہ ایسے واقعات سے دلوں پر دہشت طاری ہو جاتی تھی مگر بوجہ اس کے کہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چار دیواری کے اندر تھے ہمیں پورا اطمینان تھا اور کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوا۔جس مکان کا یہ واقعہ ہے وہ حضرت اقدس کے مکان سے بالکل ملحق تھا۔گویا وبائے طاعون کے کیڑے بالکل آپ کی دہلیز کے قریب تھے لیکن ایسا معلوم ہوتا تھا کہ طاعون کے کیروں کو حکم تھا کہ وہ حضور علیہ السلام کے مغربی جانب کے محلوں میں سے اللہ تعالیٰ کی مشیت کو پورا کر کے واپس ہو جائیں اور حضور کی چار دیواری میں داخل نہ ہوں“۔الفضل قادیان ۱/۲۴اپریل ۱۹۴۳ء صفحه ۳)