حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 187
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 187 مناجات ولی اللہ (اخلاق حسنه ) ١٠٢ - اَللّهُمَّ اِنّى اَسْتَلْكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَتَرَكَ الْمُنْكَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاكِينَ وَأَنْ تَغْفِرَلِى وَتَرْحَمَنِى وَإِذَا أَرَدْتَ بِقَوْمٍ فِتْنَةٌ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مفتون - ( مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۴۴۲۳) الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں نیکیاں کرنا اور بُرائیاں چھوڑنا اور محبت مسکینوں کی اور یہ کہ تو مجھ کو بخش دے اور مجھ پر رحم فرما اور جب تو ارادہ کرے کسی قوم کی آزمائش کا تو وفات دے مجھ کو بغیر آزمائش میں ڈالنے کے۔۱۰۷ - اَللَّهُمَّ اهْدِنِي لِاَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَهْدِي لِأَحْسَنِهَا إِلَّا أَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّى سَيِّئَهَا لَا يَصْرِفُ عَنِّى سَيِّئَهَا إِلَّا أَنْتَ (طبرانی جلد ۸ صفحه ۳۰۰ بحواله موسوعه اطراف الحدیث جلد ۲ صفحه ۲۲۳) الہی ! مجھ کو راہ دکھلا نیک اخلاق کی طرف نہیں راہ دکھلاتا نیک اخلاق کی طرف مگر تو اور دُور کر مجھ سے بُری خصلتوں کو کوئی دور نہیں کرتا مجھ سے بُری خصلتوں کو مگر تو۔۱۰۸ - اَللَّهُمَّ اجْعَلْنَا هَادِينَ مُهْتَدِينَ - غَيْرَ ضَالِيْنَ وَلَا مُضِلَّيْنَ سِلْمًا لِاَوْلِيَاءَكَ وَحَرُبًا لَّا عُدَائِكَ نُحِبُّ بِحُبِّكَ مَنْ أَحَبَّكَ وَنُعَادِى بِعَدَاوَتِكَ مَنْ خَالَفَكَ مِنْ خَلْقِكَ (البیهقی کتاب الدعوات بحوالہ کنز العمال جلد۲) الہی! کر ہم کو راستی کی راہنمائی کرنے والے راست رو نہ بھٹکنے والے اور نہ بھٹکانے والے۔صلح کرنے والے تیرے دوستوں سے اور لڑنے والے تیرے دشمنوں سے۔ہم محبت رکھتے ہیں تیری محبت کے سبب سے اس شخص کو جو تجھ سے محبت رکھے اور ہم دشمنی رکھتے ہیں تیری دشمنی کے