حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 2 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 2

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 2 سوانحی خاکه۔۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب پیدائش : ۱۳ مارچ ۱۸۸۹ ء بمقام سیہالہ چوہدراں تحصیل کہوٹہ ضلع روالپنڈی ۱۸۹۵-۹۶ء میں اپنے والد ماجد واہل خانہ کے ہمراہ رعیہ (موجودہ تحصیل وضلع نارووال ) میں آکر آباد ہو گئے۔آپ نے ابتدائی تعلیم رعیہ سے، بعد ازاں مشن سکول نارووال سے پرائمری تک تعلیم حاصل کی۔۱۹۰۳ء میں جب کہ آپ جماعت ششم میں تھے، حصول تعلیم کے لئے مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل ہوئے۔۱۹۰۳ء سے مئی ۱۹۰۸ ء تک آپ قادیان میں سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت سے فیضیاب ہوتے رہے۔(خود نوشت سوانح حیات ولی اللہ ) ۱۹۰۷ ء کے جلسہ سالانہ سے ایک روز قبل ۲۵ دسمبر ۱۹۰۷ء کو انجمن تشحیذ الاذہان کا اجلاس ہوا۔اس اجلاس کی صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے کی۔اس اجلاس میں حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے ( جو کہ اس وقت مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان کے طالبعلم تھے ) اپنا مضمون پڑھا۔( تاریخ احمدیت جلد دوم صفحه ۵۰۳) ۱۹۰۸ء میں مدرسہ تعلیم الاسلام قادیان سے میٹرک پاس کیا۔۱۹۰۸ء میں FSc کیلئے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہوئے۔۲۷ مئی ۱۹۰۸ء کو وقف زندگی کا عہد کیا۔