حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 134 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 134

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 134 علمی کارنامے کچھ دن کی رخصت لے لیں۔میں نے عرض کی تجارت کا چارج لینے کے معابعد میرا رخصت لے لینا نقصان دہ ہوگا۔آپ نے فرمایا ہم نے تو آپ کو نظارت تالیف و تصنیف میں تبدیل کر دیا ہے اور اس بارہ میں احکام بھی صدر انجمن کو بھیجے جاچکے ہیں۔میں یہ سن کر ششدر رہ گیا۔اس موقع پر آپ نے افسوس بھرے لہجہ میں اور اس انداز سے مجھے مخاطب فرمایا کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں بھی آپ کے قلبی احساس اور جذبات میں کسی طرح شریک ہو جاؤں آپ نے فرمایا بہت سے ضروری کام ہیں جو کرنے کے ہیں مگر ان کی طرف توجہ نہیں۔مثلاً صحیح بخاری کے ترجمہ اور اس کی شرح کا کام بھی نہایت ضروری اور اہم ہے اگر ہم نے نہ کیا تو ان لوگوں سے کیا توقع ہو سکتی ہے جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں رہنے کا موقع نہیں ملا اور جو آپ کے فیضان سے براہ راست مستفیض نہیں ہوئے۔غیروں کے تراجم اور حواشی رہ جائیں گے اور پھر جواناپ شناپ لکھا ہوا ہوگا اسی پر دارومدار ہوگا اور پھر بعد از وقت اعتراضوں کو دیکھ کر ادھر اُدھر کے جوابوں کی سوجھے گی۔یہ مضمون تھا آپ کی اس درد بھری گفتگو کا جس کی یاد اب بھی میرے دل کو ٹھیس لگاتی ہے۔دارالامان پہنچ کر صدر انجمن کی طرف سے تبادلہ کی با قاعدہ اطلاع مجھے ملی اور مجھ سے دریافت کیا گیا کہ اپنے لئے تصنیف کا کوئی کام تجویز کروں۔عربی زبان میں لکھنے کا ایک کام میں نے تجویز کیا جسے صدر انجمن نے باتفاق رائے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی آخری منظوری کے لئے پیش کیا مگر آپ نے اسے نامنظور کرتے ہوئے مجلس شوریٰ کے مقامی کارکنوں سے مشورہ لینے کا حکم دیا۔تبادلہ کے متعلق سابقہ حکم میں مجھ سے تصنیف کا کام لینے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے لکھا کہ مثلاً بخاری کا ترجمہ اور شرح کا کام نہایت ضروری ہے جو ان سے لیا جا سکتا ہے اور اس بارے میں مشورہ کرنے کا ارشاد فرمایا۔اس حکم میں صراحت نہ تھی اور چونکہ مجھے احادیث میں دسترس بھی نہ تھی اس لئے میں اس سے بہت ڈرتا تھا اور اس دوسرے مشورہ میں احباب نے بھی یہی رائے پیش کی کہ صحیح بخاری کے سوا