حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 108
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 108 کچھ یادیں، کچھ تاثرات ایسی شاندار اور قابل قدر خدمات سرانجام دیں۔جنہیں سلسلہ کا کوئی مؤرخ کبھی نظر انداز نہیں کر سکے گا۔ادارہ الفضل حضرت شاہ صاحب کی بیگم صاحبہ، صاحبزادگان،صاحبزادیوں اور جملہ دیگر افراد خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت شاہ صاحب کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور ہم سب کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے۔اللہ تعالیٰ حضرت (سید ولی اللہ شاہ ) صاحب کے جملہ لواحقین اور عزیزوں کو صبر جمیل بخشے اور آپ کی وفات سے جماعت میں بظاہر جو خلا اور کمی محسوس ہوتی ہے۔اسے محض اپنے فضل و کرم سے دور فرمائے۔آمین۔روزنامه الفضل ربوہ ۱۷مئی ۱۹۶۷ ء صفحه ۱ ) آپ کے کارناموں کا تذکرہ آپ کے وصال پر روز نامہ الفضل نے آپ کے بارہ میں لکھا۔ربوہ ۶ مئی۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کا جسد خاکی آج شام مقبرہ بہشتی کے قطعہ ( رفقاء) خاص میں سپردخاک کر دیا گیا جیسا کہ پہلے اطلاع شائع ہو چکی ہے۔حضرت شاہ صاحب ۱۵، ۶ مئی کی درمیانی شب کو ۷۸ سال کی عمر میں انتقال فرما گئے تھے۔آج نماز عصر کے بعد ساڑھے چھ بجے مقبرہ بہشتی کے میدان میں سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نماز جنازہ پڑھائی۔جنازہ کو کندھا دیا اور پھر حضور و ہیں تشریف فرما ر ہے۔تدفین مکمل ہونے پر حضور نے ہی دعا کرائی۔نماز جنازہ میں مقامی احباب بکثرت شریک ہوئے۔بیرون جات مثلاً لا ہور، شیخو پورہ ، سرگودھا اور لائل پور اور بعض دیگر مقامات سے بھی احباب جماعت نماز جنازہ میں شریک ہونے کیلئے تشریف لائے ہوئے تھے۔حضرت شاہ صاحب کو غسل دینے میں آپ کے عزیزوں میں سے مکرم سید مبارک مسعود شاہ صاحب و مکرم سید عبداللہ شاہ صاحب نے اور مکرم سید مبارک احمد صاحب سرور، مکرم خواجہ