حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 202 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 202

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 202 مناجات ولی اللہ ( پناہ الہی ) ۱۵۱ - اَللَّهُمَّ وَاقِيَةً كَوَاقِيَةِ الْوَلِيدِ - (کنز العمال جلد۲ حدیث نمبر ۳۶۷۸) الہی ! محفوظ رکھنا جیسے محفوظ رکھا جاتا ہے بچے کو۔۱۵۲ - اَللّهُمَّ اِنّى اَعُوذُبِكَ مِنْ اَنْ اَضِلَّ أَوْ أَضَلَّ أَوْ أَزِلَّ اَوْ أُزَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أوْ أَظْلَمَ اَوْ اَجْهَلَ اَوْ يُجْهَلَ عَلَى - ( کنز العمال جلد ۶ صفحه ۳۰۶) الہی ! میں تیری پناہ لیتا ہوں اس بات سے کہ خود گمراہ ہوں یا گمراہ کیا جاؤں، یا پھسلوں یا پھسلایا جاؤں، یاظلم کروں یا ظلم کیا جاؤں یا نادانی کروں یا مجھ پر نادانی کی جائے۔۱۵۳ - اَللَّهُمَّ اِنّى اَعُوذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيمِ وَ بِاسْمِكَ الْعَظِيمِ مِنَ الْكُفْرِ (کنز العمال جلد ۲۰ حدیث نمبر ۳۶۸۵) والْفَقْرِ الہی! میں پناہ لیتا ہوں تیری ذات کریمانہ کی اور تیرے نام بزرگ کی کفر اور محتاجی سے۔- ۱۵۴ ( عذاب سے بچنے کے لئے ) ١٥ - اَللّهُمَّ غَشِنِي بِرَحْمَتِكَ وَجَنِّبْنِي عَذَابَكَ (مسند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۴۰۳) الہی ! مجھ کو ڈھانپ لے اپنی رحمت سے اور بچالے مجھ کو اپنے عذاب سے۔۱۵۵ - اَللَّهُمَّ إِنَّا نَعُوذُبِكَ اَنْ نَّرْجِعَ عَلَى أَعْقَابِنَا أَوْ نُفْتَنَ عَنْ دِينِنَا - ( بخاری کتاب الرقاق حدیث نمبر ۱۶۰۴) الہی! ہم تیری پناہ لیتے ہیں اس بات سے کہ ہم ایڑیوں کے بل لوٹ جاویں یا ہم آزمائے جاویں اپنے دین سے۔