حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 178
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 178 مناجات ولی اللہ ۷۹ - اللَّهُمَّ فَارِجَ الْهَمِّ كَاشِفَ الْغَمِّ مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّينَ - رَحْمَنَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَرَحِيْمَهُمَا أَنْتَ تَرْحَمُنِى فَارْحَمُنِي بِرَحْمَةٍ تُغْنِيُنِي بِهَا عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِوَاكَ (مستدرک حاکم جلد ا صفحه ۵۱۵) الہی ! جو دور کرنے والا ہے فکروں کا اور جو ہٹانے والا ہے عموں کا۔قبول کرنے والا ہے دعا بے قراروں کی۔رحمان ہے دنیا اور آخرت میں اور رحیم ہے ان دونوں میں تو ہی مجھ پر رحم کرتا ہے مجھ پر رحم کر ایسی رحمت کہ جس سے تو مجھ کو بے پروا کر دے اپنے سوا غیروں کی رحمت سے۔(اہل وعیال کے لئے ) ٨٠ - اَللّهُمَّ إِنِى أَسْتَلْكَ غِنَى الْاَهْلِ وَالْمَوْلَى وَ اَعُوْذُبِكَ اَنْ يَّدْعُو عَلَيَّ رَحِمٌ قَطَعْتُهَا - ( موسوعة اطرف الحدیث جلد ۲ صفحه ۲۰۶ ) الہی! میں تجھ سے مانگتا ہوں گھر والوں کی دولتمندی اور دوستوں کی دولتمندی اور میں پناہ لیتا ہوں تیری اس قرابت کی بددعا سے کہ جس کو میں نے قطع کیا ہے۔- اَللّهُمَّ إِنِّي أَسْتَلُكَ مِنْ صَالِحٍ مَاتُؤْتِي النَّاسَ مِنَ الْمَالِ وَالْاَهْلِ وَالْوَلَدِ غَيْرَ صَالٍ وَّلَا مُضِلَّ - جامع ترمذی ابواب الدعوات حدیث نمبر ۶ ۳۵۸) الہی ! میں تجھ سے مانگتا ہوں بہتر سے بہتر جو تو دیتا ہے لوگوں کو مال اور کنبہ اور اولاد جو نہ گمراہ ہو اور نہ گمراہ کرنے والی ہو۔b ۸۲ - رَبِّ هَبْ لِي مِنْ لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ ( سورة آل عمران: ۳۹ ) اے میرے رب ! عطا کر مجھے اپنے پاس سے اولاد پاکیزہ۔یقینا تو سننے والا ہے دعا کو۔۸۳ - اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَنَ وَجَيْبِ الشَّيْطَنَ مَا رَزَقْتَنَا (مسند احمد بن حنبل جلد ا صفحه ۲۱۷)