حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 136
حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 136 علمی کارنامے خلافت کے ساتھ براہ راست وابستگی پیدا کرتے ہیں اس خلافت کی مشیت دراصل اللہ تعالیٰ کی مشیت ہوتی ہے لیکن دل کے اندھوں کو نظر نہیں آتی۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو وہ آنکھ دے جو حقیقت کی بینا ہو اور وہ دل دے جو شکر گزار ہو۔آمین جامع صحیح مسند بخاری جزء اول صفحه ۳۳-۳۵) حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نے جامع صحیح مسند بخاری کی ہیں اجزاء میں شرح مکمل کی۔تاہم پندرہ جلد میں شائع ہوسکیں۔(جامع صحیح مسند بخاری جز پنجم پیش لفظ) جامع صحیح مسند بخاری جز ءاول اس سیریز کی پہلی جلد میں کتاب بدء الوحی ، کتاب الایمان، کتاب العلم اور کتاب الوضوء شامل ہیں۔۱۸۶ صفحات پر مشتمل یہ جلد اللہ بخش سٹیم پریس قادیان سے طبع کروا کر مکرم مولوی نذیر احمد صاحب نے شائع کی۔یہ جلد ۱۹۳۲ ء میں شائع ہوئی۔جامع صحیح مسند بخاری جزء دوم مشتمل؟ یہ جلد کتاب الغسل ، کتاب الحیض ، کتاب التيمم اور کتاب الصلوۃ پرش جس میں ۲۴۴ سے لے کر ۴۹۶ تک احادیث کی شرح و ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔یہ جلد ۱۷۶ صفحات پر مشتمل ہے۔جامع مسند جزء سوم بخاری کے ترجمہ و شرح کا تیسرا حصہ ادارۃ المصنفین کی جانب سے ۱۹۶۰ ء میں شائع ہوا جو کتاب مواقیت الصلوۃ ، کتاب الاذان اور ابواب - الصلوۃ پر مشتمل ہے۔اس جلد میں | حدیث نمبر ۴۹۶ سے ۷۷۶ تک احادیث شامل ہیں اور اس کے ۱۱۸ صفحات ہیں۔روزنامہ الفضل ربوہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا:۔