حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ

by Other Authors

Page 107 of 228

حضرت سید ولی اللہ شاہ ؓ — Page 107

حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب 107 کچھ یادیں، کچھ تاثرات تاثرات احباب کرام حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) ۷۸ سالہ کامیاب و کامران اور خدمت دین و خدمت انسانیت سے بھر پور زندگی گزار کر مورخہ ۱۴ مئی ۱۹۶۷ء کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔آپ کے وصال پر مؤقر جریدہ الفضل ربوہ نے لکھا۔جماعت احمدیہ کے ممتاز بزرگ اور حضرت المصلح الموعود کے رفیق کار لمصل حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب انتقال فرما گئے ر بوہ ۶ امئی۔ہم نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ خبر احباب جماعت تک پہنچاتے ہیں کہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کے ممتاز بزرگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ( رفیق ) اور سیدنا حضرت صلح الموعود ( نور اللہ مرقدہ) کے نہایت مخلص رفیق کار حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ایک لمبی علالت کے بعد ۱۵ ، ۶ مئی کی درمیانی شب کو ڈیڑھ بجے کے قریب ۷۸ سال کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو کر محبوب حقیقی سے جاملے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ حضرت شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے اپنی ساری زندگی ( دین حق ) اور احمدیت کی خدمت کیلئے وقف رکھی ( دعوۃ الی اللہ ) تربیتی اور تنظیمی میدان میں آپ کو سلسلہ احمدیہ کی گراں قدر خدمت کرنے کی توفیق ملی۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے قدیم اور جلیل القدر رفیق حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کے صاحبزادے تھے اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی (نوراللہ مرقدہ) کے برادر نسبتی تھے۔عربی کی تعلیم آپ نے ممالک عربیہ میں حاصل کی۔جس کے بعد کچھ عرصہ آپ شام کے ایک کالج میں پرنسپل بھی رہے۔قادیان واپس تشریف لا کر سید نا حضرت الصلح الموعود ( نور اللہ مرقدہ) کی زیر ہدایت صدر انجمن احمدیہ کے ناظر کی حیثیت سے مختلف محکموں میں ایک لمبے عرصہ تک