ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 69 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 69

43 49 کیا تھا۔سارے سرداروں نے کہا کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں منظور ہے۔بچہ میں نے پہچان لیا۔پیارے آقا حضرت محمدؐ آگئے تھے۔پھر کیا فیصلہ ہوا ؟ ماں ظاہر ہے اور کوئی کیسے آسکتا تھا۔یہ تو خدا تعالیٰ کا منشا تھا۔آپ نے آتے ہی ساری بات سنی پھر اپنی چادر بچھائی اور اپنے ہاتھ سے حجر اسود کو اس کے درمیان رکھا۔سارے سرداروں سے کہا۔کہ اس کو اٹھا کر اس مقام پر لے چلو۔جہاں اس کو نصب کرنا ہے۔سارے سردار خوش خوش آگے بڑھے اور چادر کو پکڑ کر لے چلے مقررہ جگہ پر پہنچ کر آپ نے اپنے ہاتھ سے حجر اسود کو اس کے مقام پر نصب کر دیا۔سارے سردار اور ان کے قبائل کے لوگ جو تلواریں نکالے تیار بیٹھے تھے۔حیران تھے کہ اتنی آسانی سے اتنا بڑا مسئلہ حل ہو گیا۔اور سب کو سعادت و سعرت بھی مل گئی ملیہ اس کے بعد تعمیر کا کام دوبارہ شروع ہوگیا۔بچہ اگر آپ نہ آتے تو کیسی تباہی آتی۔اللہ میاں نے تو کرم ہی کر دیا۔ماں آپ ۳۵ سال کے ہو چکے تھے۔کچھ عرصہ بعد ہی خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کی اصلاح کے لئے اپنے محبوب کو کھڑا کرنا تھا۔اس لئے وہ آہستہ آہستہ قوم کے لوگوں کے ذہنوں کو تیار کر رہا تھا کہ دیکھو اب تمہارے درمیان فیصلہ کرنے والا صرف یہی ہے جو تمہیں سیدھی اور نیکی کی راہ پر لے چلے گا۔ہر قسم کے فسادوں ، مار دھاڑ، قتل و غارت گری سے بچائے گا۔اس کے علاوہ جو پرانی کتابوں میں لکھا تھا کہ کونے کا پتھر کے سیرت خاتم النبین جلد اول صفحه ۱۴۱ نه زیور ۱۱۸ آیت ۳۲ سیرت خاتم النبین بعد اقل من