ولادت سے نبوت تک

by Other Authors

Page 68 of 90

ولادت سے نبوت تک — Page 68

۶۸ بچہ پھر تو لڑائی شروع ہو گئی ہوگی۔مان اس وقت تو نہیں ہوئی۔لیکن بنو عبد الدار نے حد ہی کر دی۔ایک پیالہ میں خون بھرا۔اس میں اپنی اپنی انگلیاں ڈبوئیں اور عہ کیا کہ اگریم اس سعادت کو حاصل نہ کر سکے تو لڑ کر مر جائیں گے لے جہالت کے دور میں بڑی بڑی قسمیں کھاتے تھے۔اور ان کو پورا بھی کرتے تھے لیکن یہ بڑی خطرناک قسم تھی۔ایک طرح کا عہد ہوتا تھاکہ یا تو ہماری مانو۔یا لڑنے مرنے کے لئے تیار ہو جاؤ۔بچہ پھر کیا ہوا۔؟ ماں جب یہ سلسلہ پیدا ہوا تو بزرگوں کو فکر لاحق ہوئی کہ کام تو نیک کر رہے تھے لیکن ایک نیا فساد کھڑا ہو گیا۔اب کیا کریں۔اسی سوچ و بچار میں چار پانچ راتیں گزرگئیں یہ اور تعمیر کا کام پھر رک گیا۔آخر قریش کے گئے ایک بزرگ سردار ابو امیہ بن مغیرہ نے تجویز پیش کی کہ جو شخص صبح سب سے پہلے حرم میں داخل ہو اس کو حکم مان لو۔یعنی جی مقر کر لو۔اور وہ جو فیصلہ کرے اس کو سب مان لیں۔چنانچہ اس بات پر سب بچہ کون آیا۔جلدی سے بتائیں۔ماں جس کو خدا تعالیٰ نے ساری دنیا کے جھگڑوں کو نبٹانے کے لئے منتخب کرنا تھا جس نے ہر مسئلہ پر فیصلہ دینا تھا۔اور سب کو ایک جگہ جمع کرنا تھا۔سارے اختلاف مٹانے تھے۔وہی سب سے پہلے حرم میں داخل ہوا۔اور سارے لوگ پکار اُٹھے۔این آگیا۔امین آگیا۔بس پھر شه ، ته سیرت ابن ہشام جلد اول صفحہ ۱۲۸ سے سیرت خاتم النبیین جلد اول صفحہ اہم