ولادت سے نبوت تک — Page 54
پیشہ اختیار کیا ؟ ماں عرب کے لوگ عموماً تجارت کو پسند کرتے تھے۔لیکن قریش تو صدیوں سے اسی پیشہ سے وابستہ تھے۔آپ کے پردادا ہاشم نے تو باقاعدہ معاہدے کے سخت سردیوں اور گرمیوں میں تجارتی قافلوں کے راستے اور ان کی حفاظت کا انتظام کر دیا تھا۔آپؐ کا خاندان تجارت میں کمال رکھتا تھا۔پھر آپ بھی اپنے چچا ابو طالب کے ساتھہ تجارتی سفر میں شام گئے۔جب باقا عدہ اپنے چا ابو طالب کے مشورے سے تجارت شروع کی تو مین شام اور بحرین جہاں قافلے جاتے تھے سب ہی جگہ گئے اور صاف ستھر سے طریق پر تجارت کی کوئی غلط بات یا وعدہ خلافی نظر نہیں آتی۔بچہ اس زمانے میں تجارت کے کیا اصول تھے ؟ ماں ایک طریقہ یہ تھا کہ لوگ اپنے پیسے سے سامان خرید تے تھے۔اور دوسرے ملک جا کہ بیچ دیتے۔پھر وہاں سے سامان خرید تے اور اپنے علاقے میں فروخت کر دیتے۔یوں جو منافع ہوتا وہ صرف ان کا ہوتا کیونکہ پیسہ انہوں نے لگایا تھا۔لیکن جن لوگوں کے پاس اتنی رقم نہ تھی۔تو وہ معاہدہ کر لیتے کہ ہم مال لے جائیں گے اور جس کا مال ہوتا وہ باہم رضامندی سے لے کر لیتا کہ منافع میں سے اتنی رقم دیں گے۔یہ اصول تھے جن کے مطابق تجارت ہوتی تھی۔بچہ پیارے آقا حضرت محمد نے کیا اپنے مال سے تجارت کی۔یا کسی کا مال لے کر جاتے رہے۔؟ ماں آپ کے پاس اتنی رقم نہ تھی اور نہ ہی آپ کے چچا حضرت ابو طالب